آپسی اتحاد سے بہار کی ترقی ہوسکتی ہے : نتیش کمار

پٹنہ 10 نومبر(اے بی این ایس ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مدھوبنی ضلع کے لدنیا بلاک کے متنازع گاؤں میں سابق پنچایتی راج وزیر آنجہانی کپل دیو کامت کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور ان کے مجسمے پر گلپوشی کر کےخراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعلی نے نے آنجہانی کپل دیو کامت کی سمادھی پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے آنجہانی کپل دیو کامت کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابق وزیر آنجہانی کپل دیو کامت جی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے موقع پر مجھے آج یہاں آپ سب کے درمیان آنے کا موقع ملا ہے۔ میں آپ سب کاخیرمقدم کرتا ہوں ۔ آنجہانی کپل دیو کامت جی پنچایتی راج کے وزیر تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنے محکمے کے لیے اچھا کام کیا۔ وہ اپنے علاقے کی ترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے۔ سابق وزیر رام پریت پاسوان جی یہاں موجود ہیں، جو اس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے آنجہانی کپل دیو کامت جی کے بارے میں بہت سی پرانی باتیں تفصیل سے بتائی ہیں۔ آنجہانی کپل دیو کامت جی ہمیشہ ہم سے علاقے کی ترقی کے بارے میں ملتے رہتے تھے۔ کپل دیو کامت جی کا انتقال 2020 میں ہوا۔ مجھے اس کا بہت افسوس ہے۔ ان کے مجسمے کی نقاب کشائی پہلے کی جانی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے نہیں ہوسکی۔ آج ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ ان کی بہو محترمہ مینا کامت اس علاقے سے رکن اسمبلی ہیں اور وہ بھی اپنے علاقے کی ترقی میں مصروف ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس علاقے سے ہمارا پرانا لگاؤ ​​ہے۔ ہم ہمیشہ یہاں آتے ہیں۔ اس علاقے کے رہنے والے جناب سنجے کمار جھا جی کو محکمہ آبی وسائل کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس علاقے میں سیلاب کی صورتحال کو روکنے کے لیے تمام کام کیے جا رہےہیں اور جو بچا ہے اسے بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔ مدھوبنی ضلع کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ یہ نیپال سے متصل ہے۔ یہاں بہت سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جس سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے۔ ہم سے جو بھی ممکن ہوا ہم اس علاقے کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ ہم لوگ پورے بہار میں ترقی کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ ہم آپ سب سے گزارش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ پیار اور بھائی چارے سے رہیں۔ آپس میں جھگڑا نہ کریں۔ سب مل کر کام کریں تاکہ لوگوں کو ترقی کے صحیح فائدہ مل سکے۔ آنجہانی کپل دیو کامت جی سے ہماری پرانی دوستی تھی۔ ان سے گہری محبت تھی۔ ہر کوئی آپس میں پیار اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزاریں، آنجہانی کپل دیو کامت جی کو یہی سچا خراج عقیدت ہوگا۔ میں آنجہانی کپل دیو کامت جی کے تئیں اپناسچا خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔رکن اسمبلی محترمہ مینا کامت نے مکھانے کا ہار، متھیلا پینٹنگ، پاگ اور شال پیش کرکے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔اس پروگرام میں کمرشل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، آبی وسائل و اطلاعات ورابطہ عامہ کے وزیر سنجے کمار جھا، جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کے قومی صدرجناب اوپیندر کشواہا، خوراک اور صارفین تحفظ کے وزیر و مدھوبنی ضلع کے انچارج وزیر مسزلیشی سنگھ ، وزیر ٹرانسپورٹ مسز شیلا کماری، آنجہانی کپل دیو کامت کی بہو اور رکن اسمبلی مسزمینا کامت، سابق وزیر اور ایم ایل اے مسٹر رام پریت پاسوان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر خزانہ، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، آبی وسائل ،اطلاعات اوررابطہ عامہ کے وزیر سنجے کمار جھا، جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کے قومی صدر جناب اوپیندر کشواہا، ٹرانسپورٹ کی وزیر محترمہ شیلا کماری، ایم پی جناب رام پریت منڈل، ممبر پارلیمنٹ جناب فیاض احمد، ایم ایل اے مسٹر بھرت بھوشن اور دیگر عوامی نمائندے، مدھوبنی کے ڈی ایم اور ایس پی سمیت دیگر سینئر افسران اور معززین موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *