پٹنہ اے بی این ایس) حکومت اور عوام کے درمیان راست رابطہ قائم کرنے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہونے والے ’کارکنان کے دربار میں معزز وزراء‘ پروگرام میں جمعرات کو وزیر توانائی اور منصوبہ اور ترقیات وجیندر پرساد یادو شامل ہوئے۔ انھوں نے ریاست کے مختلف حلقوں سے آئے لوگوں کے مسائل کی سماعت کی اور ان کاحل کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایت دی۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری لوک پرکاش سنگھ اور ارون کمار سنگھ بھی موجود رہے۔ کارکنان کے دربار میں معزز وزراء پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے توانائی اور منصوبہ اور ترقیات کے وزیر وجیندر پرساد یادو نے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے الگ ہونے کے باجوود ریاست میں مرکزی منصوبے ویسے ہی چل رہی ہیں ۔
بھاجپا کے ذریعہ تقرری نامہ کو آئی واش کہنے سے متعلق ایک دیگر سوال کے جواب میں کہا کہ بھاجپا کی پیدائش ہی گھوٹالے سے ہوئی ہے کیا؟ انھوں نے ایک دیگر سوال کے جواب میں کہا کہ اتحاد بنتے رہتے ہیں اور اتحاد مذہب کا عمل نہیں ہونے پر ٹوٹتے بھی ہیں۔ بھاجپا کی تشکیل بھی جنتاپارٹی سے ٹوٹ کر ہی ہوئی تھی۔ کڑھنی سیٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ سیٹ راجد کی ہے ویسے ہم لوگ آپس میں بات کر اس پر آخری فیصلہ لیں گے۔ جس کی جانکاری آپ لو گوں کو بروقت دی جائے گی۔
چراغ پاسوان سے متعلق ایک سوال کےجواب میں انھوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی بھاجپا کے ساتھ تھے اس میں ہم لوگوں کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ چراغ نے کہا کہ ہم بی جے پی کیلئے پرچار کریں گے ۔
ہمارے لیڈر رام ولاس پاسوان اور ہماری پارٹی نے شروع سے ہی اس کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو بھی گھیر لیا اور کہا کہ وہ اپنی ریاست میں ایسا کر سکتے ہیں۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ایل جے پی (رام ولاس) ان کے ساتھ ہے۔