سرخیوںمیںرہنے کیلئے بی جے پی نتیش کمار پر حملہ کرتی ہے : اشوک چودھری

پٹنہ (اے بی این ایس) حکومت اور عوام کے درمیان راست رابطہ قائم کرنے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر جدیو کے ریاستی دفتر میں ہونے والے ’کارکنان کے دربار میں معزز وزراء‘ پروگرام میں جمعہ کو عمارت تعمیرات کےوزیر اشوک چودھری اور آبی وسائل و اطلاعات وتعلقات عامہ محکمہ کےوزیر سنجئے جھا شامل ہوئے اور مختلف حلقوں سے آئے لوگوں کے مسائل کی سماعت کی اور ان کاحل کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایت دی۔ اس موقع پر ہیڈ کوارٹر انچارج جنرل سکریٹری مرتنجے کمار سنگھ بھی موجود رہے۔ کارکنان کے دربار میں معزز وزراء پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری نے کہا کہ حکومت پر الزام تھاکہ کہ وہ نوکری نہیں دے رہی ہے۔ ہماری حکومت نوکری بھی دے کر روزگار پیدا کررہی ہے اور نوکری بھی دے رہی ہے۔ روزگار پیدا کرنے کیلئے صنعت لگانے کاکام ہورہا ہے۔ اتھنول فیکٹری لگائی گئی ہے۔ اپنی بڑی آبادی نوجوانوں کی حالت کو ہم کیسے ٹھیک کریں اس پر کام ہورہا ہے۔ وجئے سنہا سے کم اسپکٹ نہیں کرنے کی وہ ہماری برائی کریں گے اور بولیں گے کہ بہت نوکری مل رہی ہے یا حکومت اچھا کام کررہی ہے۔ انھوں نے تقرری نامہ باٹے جانے کے سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کا الزام بھی بےوقوفی بھرا ہے۔ ایسا کام کیوں کئے کہ اپنے وقت میں تقرری نامہ نہیں دیا۔ دینا چاہئے تھا۔ آج کہہ رہے ہیں کہ ہمارے وقت کا کیا ہوا ہے۔ سب کچھ کاایک قدرتی پروسیس ہوتا ہے۔ حکومت کے مکھیا نتیش کمار ہیں اور جیسے جیسے فارمولے ہوتے جارہے ہیں تقرری نامہ دے رہے ہیں۔اپندر کشواہا کے بیان کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شراب بندی، سماجی اصلاح کی حکومت کے ذریعہ کی جارہی ایک کوشش ہے۔ سماج کو سدھارنے لوگوں کو سنجیدہ بنانے سینس ٹائزڈ کرنے ،قانون پر سختی سے عمل آوری کرنے، پکڑا پکری کرنے کے ساتھ ہی سماج کے سبھی لوگوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کڑھنی اسمبلی الیکشن کے سلسلے میں کہا کہ جلد فیصلہ ہوجائے گا۔مہاگٹھ بندھن کاامیدوار پوری مضبوطی کے ساتھ انتخاب لڑے گا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر ہی کیوں ہمیشہ بھاجپا حملہ کرتی ہے۔ تیجسوی اور لالو سکنڈ پر کیوں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جو بڑے لیڈر ہوتے ہیں اٹیک اسی پر ہوتا ہے۔ اٹیک کریں گے تو میڈیا میں جگہ بھی ملے گی۔ اشوک چودھری پر اٹیک کریں گے تو میڈیا میں جگی بھی ڈھنگ سے ملے گی۔

About awazebihar

Check Also

بی جے پی کے کہنے پر ریزرویشن کے خلاف عرضی داخل کی گئی: تیجسوی

پٹنہ۔(اے بی این ) نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے بی جے پی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *