عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو دورہ کرنے کی اجازت : حکومت ایران

تہران، 11 نومبر (یو این آئی)عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ایران پر یورینیئم کی افزودگی بڑھا نے الزام کے دوران ایران نے رواں ماہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے معائنہ کاروں کے دورے پررضامندی ظاہر کی ہے تاکہ نیوکلیئرمشاہداتی ٹیم اور اس کے 35 ممالک کے بورڈ آف گورنرزکے یورینیم کے ذرّات سے متعلق خدشات کو دور کیا جاسکے۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دعوی ہے کہ ایران نے 62٫3 کلوگرام خالص یورینیئم افزود کر لی ہے جس میں گزشتہ ستمبر کے مہینے کے دوران 6٫7کلوگرام کا اضافہ بھی ہوا ہے۔
دریں اثنا، ایران نے رواں ماہ اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے معائنہ کاروں کے دورے پررضامندی ظاہر کی ہے تاکہ نیوکلیئرمشاہداتی ٹیم اور اس کے 35 ممالک کے بورڈ آف گورنرزکے یورینیم کے ذرّات سے متعلق خدشات کو دور کیا جاسکے۔
ویانا میں قائم ادارے اور اس کے بورڈ کے ارکان ایک طویل عرصے سےایران میں تین جوہری مقامات پرپائے جانے والے یورینیم کے ذرّات کی اصل کے بارے میں تفصیل بتانے کامطالبہ کررہے ہیں۔تاہم، ایران نے ابھی تک ان سے متعلق نیا مواد فراہم نہیں کیا ہے۔اس نے یہ نئی پیش کش اگلے ہفتے جوہری توانائی کےعالمی ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے سہ ماہی اجلاس سے پہلے کی ہے۔بعض سفارت کاروں کے بقول وہ توقع کرتے ہیں کہ اس اجلاس میں مغربی طاقتیں ایران سے تعاون کرنے کے مطالبے سے متعلق ایک قرارداد کی منظوری پرزور دیں گی جبکہ ایران اپنی حساس جوہری تنصیبات کے معائنے کو ٹالنے کی کوشش کرتا چلا آرہا ہے۔
عالمی جوہری توانائی کے ادارے نے بورڈآف گورنرز کے رکن ممالک کو اجلاس سے قبل گزشتہ روز ایران سے متعلق دو رپورٹس بھیجی ہیں جن میں سے ایک خفیہ رپورٹ میں ایجنسی نے ایران کے بارے میں اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اس اجلاس میں توقع ہے کہ اسے ان معاملات پرتکنیکی طورپرقابل اعتماد وضاحتیں موصول ہونا شروع ہوجائیں گی جبکہ ان میں مقامات اور مواد تک رسائی کے ساتھ ساتھ مناسب طورپرنمونے لینا بھی شامل ہیں۔

 

About awazebihar

Check Also

دھماکہ سے لرز اٹھا پاکستان 55افراد ہلاک

اسلام آباد، 29 ستمبر (یواین آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *