علاقائی، مقامی زبانوں میں سیکھنے سے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، متحرک معاشرے کی تعمیر: مرمو

بھونیشور، 11 نومبر (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے جمعہ کو کہا کہ علاقائی اور مقامی زبانوں میں سیکھنے کا آغاز ایک پڑھے لکھے، باخبر اور متحرک معاشرے کی تعمیر کی طرف ایک طویل سفر طے کرے گا۔
ریاست کے اپنے دوسرے دن کے دورے پر مرکزی وزارت تعلیم کے مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کرتے ہوئے، محترمہ مرمو نے کہا کہ زبان ایک قابل عمل عنصر ہونی چاہیے اور طلبہ کو تعلیم دینے میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ مادری زبان میں سیکھنے سے طلبہ میں تخلیقی سوچ اور تجزیاتی صلاحیتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہری اور دیہی طلباء کو یکساں مواقع فراہم کرے گا۔
صدر کے ذریعہ شروع کیے گئے پروجیکٹوں میں اوڈیا زبان میں آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کی انجینئرنگ کتابیں، کمیشن برائے سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات (سی ایس ٹی ٹی) اورای کمبھ (متعدد ہندوستانی زبانوں میں نالج انلیشڈ پورٹل) کے ذریعہ تیار کردہ اوڈیا زبان میں تکنیکی الفاظ کی لغت شامل ہے۔
محترمہ مرمو نے مرکزی وزارت تعلیم کے اقدام کو تعلیم کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کی سمت میں ایک قابل ستائش قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت علاقائی زبانوں میں تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں کیونکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ بہت سے طلباء کو انگریزی میں تکنیکی تعلیم کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ پہلے علاقائی زبانوں میں تکنیکی تعلیم میں رکاوٹیں آتی تھیں لیکن مقامی زبانوں میں نصابی کتب کی عدم دستیابی لیکن اے آئی سی ٹی ای نے اب اس رکاوٹ کو دور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، “تعلیم بااختیار بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔ ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ہندوستان میں ہر بچے کو ہر سطح پر تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ ہمیں بغیر کسی تفریق کے سب کو تعلیم فراہم کرانے کی پوری کوشش کرنی ہوگی، صدر نے کہا کہ اوڈیا زبان میں تکنیکی تعلیم حاصل کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی کیونکہ اوڈیا ایک قدیم اور بھرپور زبان ہے اور اس کی ایک الگ ادبی روایت اور بھرپور ذخیرہ الفاظ ہیں۔ ”

 

About awazebihar

Check Also

ابھیشیک بنرجی کی مشکلات میں اضافہ ‘ تحقیقات متاثر نہ ہونے کی ہدایت

کلکتہ 29ستمبر (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *