نکسلی بھی انسان ہے، لوگ ان کے نام پر دکان چلاتے ہیںاور اپنی روٹیاں سینکتے ہیں: نجیت رنجن

جگدل پور: چھتیس گڑھ سے کانگریس کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رنجیت رنجن نے کہا کہ نکسلی بھی انسان ہیں، لیکن کچھ لوگ ان کے نام پر اپنی دکان چلاتے ہیں۔بستر میں اپنے دو روزہ قیام پر آئی رنجیت رنجن نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بستر میں نکسل ازم کا مسئلہ حل ہو رہا ہے۔ بستر کافی پرسکون ہو گیا ہے، ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ یہاں سیاحت کی کافی گنجائش ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں سیاحت کے لیے آرہے ہیں۔ یہ اسی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔نکسل ازم، سیاست جیسے موضوعات پر کھل کر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہار سے ہیں۔ وہ جانتی ہیں کہ نکسلی کوئی الگ چیز نہیں ہیں۔ وہ بھی انسان ہیں۔ بہار میں بھی جامل اور جہان آباد نکسلیوں سے متاثر رہے ہیں۔اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ اب بستر کافی پرسکون ہو گیا ہے۔ کچھ لوگ نکسلیوں کے نام پر اپنی دکان چلاتے ہیں تو یقیناً خوف ان لوگوں کو ہوتا ہے جنہوں نے غلط کام کیے ہیں۔

About awazebihar

Check Also

جموں وکشمیر میں بی جے پی کے لئے انتخابات میں 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہے: عمر عبداللہ

جموں، 2 دسمبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *