نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے لکشمن، راہل دراوڈکریں گے آرام

نئی دہلی، 11 نومبر (ایجنسی)۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ وی وی ایس لکشمن آئندہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ہندوستان کے قائم مقام ہیڈ کوچ ہوں گے کیونکہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد راہل دراوڈ کی زیرقیادت کوچنگ اسٹاف کو آرام دیا گیا ہے۔ ہندوستان ویلنگٹن میں 18 نومبر سے تین ٹی 20 انٹرنیشنل اور اتنے ہی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ریگولر کپتان روہت شرما، اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی، اوپنر کے ایل راہل اور اسپنر روی چندرن اشون جیسے سینئر کھلاڑیوں کو اس دورے کے لیے آرام دیا گیا ہے، وہیں پورے کوچنگ اسٹاف کو بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد وقفہ دیا گیا ہے۔بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق، لکشمن کی قیادت والے کوچنگ عملہ میں رشی کیش کانیتکر (بیٹنگ) اور سائراج بہوتولے (بولنگ) شامل ہوں گے۔آپ کو بتا دیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب لکشمن ہندوستانی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ سابق کرکٹر اس سے قبل زمبابوے اور آئرلینڈ کے دوروں اور جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ون ڈے ہوم سیریز کے دوران ہندوستان کی کوچنگ کر چکے ہیں۔آل راونڈر ہاردک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ تجربہ کار اوپنر شیکھر دھون ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔روہت بنگلہ دیش میں ٹیم کی قیادت کے لیے واپس آئیں گے۔ کوہلی اور اشون بھی بنگلہ دیش کے دورے کے لیے ٹیم میں واپس آئیں گے جہاں ہندوستان 4 دسمبر سے تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔

About awazebihar

Check Also

آئی پی ایل میں ہی ڈیوک کے ساتھ پریکٹس شروع کردی تھی: اکشر

پورٹسماؤتھ، 01 مئی (یو این آئی) ہندوستانی آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے انکشاف کیا کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *