این سی پی لیڈر جتیندر آہواڈ کی گرفتاری کے بعد مہاراشٹر کی سیاست گرم

ممبئی، 12 نومبر (ایجنسی)۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور سابق وزیر جتیندر آہواڈ کی گرفتاری کے بعد مہاراشٹر کی سیاست گرم ہو گئی ہے۔ مہاویکاس اگھاڑی کے لیڈروں نے اس کارروائی کو غلط اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔ این سی پی نے ہفتہ کو تھانے میں جتیندر آہواڈ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔
شندے-فڑنویس حکومت کے وزیر اور بی جے پی کے سابق ریاستی صدر چندرکانت پاٹل نے کہا کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ریاست میں غنڈہ گردی کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر کسی کو کوئی فلم پسند نہ آئے تو اس کے خلاف احتجاج کے کئی طریقے ہیں۔ فلم تھیٹر کے باہر گلے میں فلم نہ دیکھنے کا بینر لٹکا کر لوگوں سے اپیل کی جا سکتی ہے۔ اگر کوئی آئیڈیا پسند نہ آئے تو اسے ہر کسی پر مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ ریاست میں مار پیٹ کی کسی قیمت پر حمایت نہیں کی جائے گی۔
بالا صاحب کی شیوسینا کے صدر اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ہفتہ کو کہا کہ جتیندر آہواڈ کے معاملے میں پولیس پر کوئی دباو¿ نہیں ہے۔ اس معاملے میں پولیس خود اپنی سطح پر کارروائی کر رہی ہے۔تھانے میں ایک مال میں فلم کی اسکریننگ رکوانے اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں آہواڈ کو تھانے کی ورتک نگر پولیس نے گرفتار کیا ۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں اور این سی پی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ تھانہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس بھی درج کیا تھا۔ ورتک نگر پولیس نے آج آہواڈ کو عدالت میں پیش کیا۔ آہواڈنے عدالت کے احاطے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ چانکیہ کابار بار پولس کی طرف سے فون آرہا ہے ۔ چھتر پتی شیواجی مہاراج کے بارے میں غلط معلومات دینے والوں کی مخالفت کرنے پر انہیں جیل میں بھی جانا پڑا تو وہ تیار ہیں۔انہیں اس معاملے میں پھنسایا جا رہا ہے جبکہ اس واقعہ میں زخمی شخص خود بیان دیا ہے کہ اسے میں نے (جتیندر آہواڈ) ہی بچایا تھاا
چھترپتی شیواجی مہاراج کی اولاد چھترپتی سنبھاجی راجے نے کہا کہ فلم ‘ہر ہر مہادیو’ میں جو کچھ دکھایا گیا ہے وہ حقیقت سے پرے ہے۔ وہ اسے برداشت نہیں کریں گے۔ این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل اور این سی پی لیڈر سپریہ سولے، کانگریس لیڈر بالاصاحب تھوراٹ نے بھی آہواڈ کی گرفتاری کو حکومت کے دباومیں کی گئی کارروائی قرار دیا ہے۔

About awazebihar

Check Also

شری رام کے بعد کانگریس کو ہنومان سے بھی پریشانی: مودی

وجئے نگر، 2 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پارٹی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *