مدھوبنی( محمد سالم آزاد) جئے نگر دیودھا جامع مسجد کمیٹی کے طرف سے خواتین اسلام کے اصلاح کیلئے تعلیم تربیت اور انسانیت کے عنوان پر جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کلیتہ الفاطمتہ الزھرہ جھونجھی کٹیا نیپال کے معلمہ شاہین انجم حارث زھراوی نے کہا کہ تعلیم و تربیت انسان کی زندگی کی اہم کڑی ہے اس کے بغیر زندگی نا مکمل ہے اور تعلیم حاصل کرنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے مدھوبنی ضلع میں واقع جئے نگر بلاگ کے دیودھا گاؤں میں انعقاد اس جلسہ میں مقررین خصوصی کے طور پر شاہین انجم حارث زھراوی تھی انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہم سب کی زندگی کی اہم کڑی ہے موجودہ دور میں جس کے پاس تعلیم ہے وہ مستحکم اور وہ کامیاب انسان ہے جس نے تعلیم حاصل نہیں کی آج اس کی زندگی اندھیرے کی مانند ہے ہاں البتہ جس نے ہنر سیکھا وہ کامیاب ضرور ہے لیکن اس کے ساتھ دشواریاں یہ ہیں کہ موجودہ حالات سے نمٹنے کی قوت نہیں ہے انہوں نے انسانیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ انسانیت کا علم ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اصل پڑھا لکھا وہی شخص ہے جو دوسروں کی مصیبت میں کام آتا ہے اور معاشرے میں پھیلی برائیوں پر وار کرتا ہے وہیں اس موقع پر شاہین فاطمی نورمحمد، زینت نسیم زھراوی دیگر معزز مہمانان کرام نے بھی اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو برقع عورت کے پردہ اور زیب و زینت کو چھپانے کے لئے تھا آج وہی برقع بے حیائی کو دعوت دینے اور خود کو غیر مردوں کے لیے نمائش کا ذریعہ بنا یا جا رہا ہے چمک اور دمک اور جسم کے نشیب و فراز کو ظاہر کرنے والا یہ برقع پردہ نہیں بلکہ کھلی بے پردگی ہے پروگرام کے اختتام پر دیودھا جامع مسجد کمیٹی کے صدر وسکریٹری نے تمام مہمانان کرام اور جلسہ میں سامعین کرام کا شکریہ ادا کیا ۔
اور انہی کی دعاء پر پروگرام اختتام پذیر ہو ا اس پروگرام کو کامیاب بنانے ماسٹر عبدالحارث ،مولانا عبدالسبحان،مولانا کلیم اللہ، سمیت اراکین نے اہم رول ادا کیا