حکومت بنیادی ڈھانچے کے لیے مربوط نقطہ نظر کو اہمیت دے رہی ہے: مودی

وشاکھاپٹنم/نئی دہلی، 12 نومبر (ایجنسی) ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ایک مربوط نقطہ نظر کو اہمیت دے رہی ہے کیونکہ ملک کوالگ الگ وژن سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت دور میں ملک ترقی یافتہ ہندوستان کے مقصد کے ساتھ ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔ وزیر اعظم آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں 10500 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وشاکھاپٹنم میں شروع کئے جارہے کنیکٹیویٹی، تیل اور گیس کے شعبے سے متعلق پروجیکٹوں سے آندھرا پردیش اور اس کے ساحلی علاقوں میں ترقی کو تقویت ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ پروگرام بنیادی ڈھانچے کے بارے میں ہمارے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارے پاس جامع ترقی کا وژن ہے۔ ہم اس بارے میں واضح ہیں کہ ہمیں بنیادی ڈھانچے میں کس چیز پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین اور لاجسٹکس کا انحصار ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی پر ہے۔ اسی لیے ہم نے انفراسٹرکچر کے لیےنئی اپروچ اپنائی ۔ ہم نے ترقی کے لیے ایک مربوط وژن کو اہمیت دی۔انہوں نے کہا کہ آج ہم نے جس اقتصادی کاریڈور کا سنگ بنیاد رکھا، اس میں 6 لین والی سڑک ہے۔ بندرگاہ تک پہنچنے کے لیے الگ سڑک بنائی جائے گی۔ ایک طرف ہم وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کر رہے ہیں اور دوسری طرف ہم ماہی گیری کی بندرگاہ کی تزئین کاری کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی یوجنا نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تیزی لائی ہے اور پروجیکٹوں کی لاگت کو کم کیا ہے۔ پی ایل آئی منصوبہ، جی ایس ٹی، آئی بی سی، قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن اور گتی شکتی کی وجہ سے ہندوستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہم غریبوں کی بہبود کے لیے منصوبوں کی توسیع کر رہے ہیں۔ انہوں نے بلیو اکانومی پر حکومت کی توجہ کو بھی اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک بلیو اکانومی سے جڑے لامحدود امکانات کا ادراک کرنے کے لیے بھی بڑی کوشش کر رہا ہے۔ بلیو اکانومی پہلی بار ملک کی اتنی بڑی ترجیح بن گئی ہے۔ انہوں نے ماہی گیروں کے لیے کسان کریڈٹ کارڈ اور آج سے شروع ہوئے وشاکھاپٹنم فشینگ پورٹ کو جدید بنانے جیسے اقدامات کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا جدوجہد کے دور سے گزر رہی ہے۔ کئی ممالک اپنی گرتی ہوئی معیشت سے پریشان ہیں۔ حالانکہ ہندوستان کئی شعبوں میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور تاریخ رقم کر رہا ہے۔ دنیا بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ماہرین اور دانشور بھارت کی تعریف کر رہے ہیں۔ آج ہندوستان دنیا کی امیدوں کا مرکز بن گیا ہے۔ ایسا اس لئے ہے کیونکہ ہم لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وشاکھاپٹنم تجارت اور کاروبار کی بہت بھرپور روایت والا ایک بہت ہی خاص شہر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وشاکھاپٹنم قدیم ہندوستان میں ایک اہم بندرگاہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں سال قبل مغربی ایشیا اور روم کے تجارتی راستے کا حصہ تھا، آج بھی وشاکھاپٹنم ہندوستان میں تجارت کا مرکز ہے۔ مودی نے کہا کہ 10000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنا آندھرا پردیش اور وشاکھاپٹنم کی امنگوں کو پورا کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے سابق نائب صدر وینکیا نائیڈو کا بھی خصوصی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کے تئیں ان کی محبت اور لگن بے مثال ہے۔انہوں نے آندھرا پردیش کے لوگوں کی جذبہ اور کاروباری ذہنیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خواہ وہ تعلیم ہو یا کاروبار، ٹیکنالوجی ہو یا طبی پیشہ آج آندھرا پردیش کے لوگ دنیا کے کونے کونے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

About awazebihar

Check Also

خوشامد اور ذات پات کی سیاست کے دن ختم ہو چکے : شاہ

  نئی دہلی 03 دسمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *