یوم تعلیم کے موقع پر ڈھاکہ میں منعقد ہوا بین الاقوامی مشاعرہ و کوی سمیلن 

جدیو ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور کی زیر سرپرستی میں ہوا  مشاعرہ جس میں سلمی آغا ،سمبھو سیکھر،انکیتا سینگھ،ابرار کاشف،جمیل اختر شفیق اور ڈاکٹر شکیل اعظمی جیسے مشاہیر شعراء و شاعرات اسٹیج کے رونق بنیں ۔
موتیہاری: ذیشان الہی منیر
مشرقی چمپارن کی تاریخی سرزمیں ڈھاکہ میں یوم تعلیم کی مناسبت سے عظیم الشان مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد ہوا۔ایک شام نتیش کمار کے نام کے موضوع پر یوم تعلیم پر اس مشاعرہ کو رونق بخشا گیا ۔جدیو ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور کی زیر نگرانی میں  مشاعرہ و کوی سمیلن ہوا۔مشاعرہ میں  ہزاروں کی تعداد میں لوگ بیٹھ کر شعراء و شاعرات کے کلام سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔جہاں تک نگاہ جاتی تھی لوگوں کی بھیڑ ہی نظر آتی تھی۔وہی سوشل میڈیا کے ذریعے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے اس مشاعرہ کو دیکھا اور پسند کیا۔ایم ایل سی کی زیر نگرانی میں پنڈال کو سنوارا گیا تھا ۔مرکزی اسٹیج تاج محل کی شکل میں تیار کیا گیا تھا جب کہ پنڈال دھلی کی تاریخی لال قلعہ جیسا تھا جس میں داخل ہونے والے افراد گنگا جمنی تہذیب کو اپنے قلب و جگر میں سمیٹے ہوئے اکثر دھام مندر کی گیٹ سے کرسی مشاعرہ پر براجمان ہو رہے تھے۔مشاعرے میں اپنے کلام پڑھنے والے شعراء و شاعرات کی ایک لمبی فہرست تھی جس میں مشہور فلم اداکارہ سلمی آغا ،ڈاکٹر شکیل اعظمی ،جوہر کانپوری ،سمپت سرل،ابرار کاشف،پرتاپ سومونشی،ڈاکٹر ماجد دیوبندی ،ممتاز نسیم،انکیتا سینگھ،جمیل اختر شفیق ،فیاض فیضی ،ظفر حبیبی اور اشفاق صابر جیسے بہت سارے شعراء و شاعرات نے اپنے کلام سے سامعین و سامعات کے دلوں پر راج کیا ۔جد یو ایل سی  نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ بلا اختلاف مذہب و ملت کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوکر مشاعرہ کو تاریخی اور کامیاب بنایا۔یوم تعلیم کی اس مناسبت سے سامعین جہاں ایک طرف تعلیم کی اہمیت و افادیت کو سمجھ رہے تھے وہی دوسری طرف مولانا ابوالکلام آزاد جیسی عظیم شخصیت اور ان کے خوبصورت کارناموں کو یاد کرکے بہترین خراج عقیدت پیش کررہے تھے۔ ایم ایل سی نے  ڈھاکہ کی تاریخی سرزمیں پر بڑے بڑے سیاستداں چیف مہمانوں کا  استقبال اور سال زیب تن کراکر انہیں عزت بخشا۔دیوش چندر ٹھاکر عزت مآب چیئرمین بہار قانون ساز کونسل، شراون کمار  وزیر حکومت بہار،جناب اشوک چودھری  وزیر، حکومت بہار،جناب مدن ساہنی  وزیر بہار حکومت، اپیندر کشواہا قومی صدر پارلیمانی بورڈ (جے ڈی یو)،محمد ارشد کانگریس نیتا اور پون جیسوال ڈھاکہ ایم ایل اے جیسے معزز شخصیات اس کوی سمیلن میں اپنی شرکت کو یقینی بناکر مشاعرہ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔تمام معزز شخصیات نے یوم تعلیم کی مناسبت سے مولانا ابوالکلام آزاد کی عظیم شخصیت کو دل سے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوا کرتی ہے ۔وہی مشاعرہ میں سلمی آغا نے “دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے” اپنے نکاح فلم کا گانا گنگنا کر مشاعرہ میں چار چاند لگا دیا ۔کل ملا کر دیکھا جائے تو مشاعرے میں میں سیاست ،طنز و مزاح ،وحدت ،گنگا جمنی تہذیب اور مہنگائی جیسے مختلف نوع کے کلام شعراء و شاعرات نے پیش کئے ۔جس سے سامعین و سامعات خوب لطف اندوز ہوئے ۔مشاعرہ ختم ہونے کے بعد لوگوں کی زبان اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر اس کی کامیابی اور مقبولیت کی خبر گردش کرنے لگی مشہور و معروف ادیب اسد الرحمن تیمی نے لکھا کہ یہ مشاعرہ مکمل طریقے سے کامیاب رہا ۔سامعین ابتداء سے لے کر انتہا تک بیٹھے رہے اور شعراء و شاعرات کے کلام کو سنتے رہے ایسا کم ہی مشاعرہ میں دیکھنے کو ملتا ہے۔شاعر جمیل اختر شفیق نے لکھا کہ ڈھاکہ کی سرزمیں پر اب تک کا یہ سب سے کامیاب اور مقبول مشاعرہ رہا ۔وہی وزیر اعلی بہار نتیش کمار نے اس مشاعرہ اور اس کی عظیم کامیابی کو دیکھتے ہوئے ایم ایل سی کو مبارکباد پیش کیا ۔

About awazebihar

Check Also

مجلس علماء جھارکھنڈ ضلع لاتیہار کا انتخاب عمل میں آیا

صدرمفتی گلزار قاسمی ، نائب صدر مولانا عبد الواجد چترویدی اور جنرل سکریٹر مولانا رضوان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *