پٹنہ (اے بی این ایس ) در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے اردو بنگلہ ٹی ای ٹی امیدواروں کی ہنگامی میٹنگ پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہوئی جس میں پورے بہار کے ضلع صدر و سکریٹری اور امیدوار شامل ہوئےْ۔ یونین کے ریاستی صدر مفتی حسن رضا امجدی نے حکومت پر جم کر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ حکومت بارہ ہزار اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کی زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہے کرو یا مرو کی حالت میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ پورے بہار کے امیدوار 14 دسمبر کو پٹنہ میں پْرزور احتجاج و مظاہرہ کریں گے اور آخری بار انصاف کی آواز بلند کریں گے امیدوار انصاف کے لیے کہاں جائیں پورے بہار کے امیدواروں میں غم وغصہ کی لہر ہے ایسا ظلم پورے ہندوستان میں کسی کے ساتھ نہیں ہوا۔محمد ابن الحق ، بابر علی ، اور منظر عالم نے کہا کہ حکومت کے پاس اردو tet کے انصاف کیلئے ٹائم ہی نہیں ہے حکومت کے لوگ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور جھوٹ بولنے کا سلسلہ آٹھ سالوں سے جاری ہے تعجب اس بات پر ہے کہ جنرل tet کا کٹ آف مارکس پچاس فیصد پر رکھا گیا اور اردو ٹی ای ٹی کا کٹ آف مارکس ساٹھ فیصد رکھا گیا یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے کوئی وزیر اعلٰی نتیش کمار صاحب سے ملوانے اور بات کرانے کیلئے تیار نہیں ہے میٹنگ میں یک کے بعد دیگر سارے لوگوں نے اپنی بات رکھی اور یہ وعدہ کیا کہ اب حکومت کی مخالفت ہر اسٹیج پر کریں گے ساتھ ہی ساتھ ہر گاؤں اور ہر شہر میں حکومت کی نیت کو بے نقاب کریں گے۔ وہیں صدام حسین ، زاہد علی اور زبیر نے کہا کہ لیگل اوپینین اور ڈائریکٹر کا لیٹر ایک مذاق بن کر رہ گیا اللہ سب دیکھ رہا ہے آخر میں مفتی حسن رضا امجدی نے یہ بھی کہا کہ چودہ دسمبر کو ریاست گیر احتجاج و مظاہرہ اردو دشمن حکومت کے خلاف ہوگا جس میں پورے بہار کے امیدوار ہزاروں کی تعداد میں شریک ہو نگیں ہر ضلع میں آج سے حکومت کے خلاف میٹنگ شروع ہوگی۔
