استنبول میں زورداردھماکا،چار افراد ہلاک، کم سے کم 40 زخمی

ترکی کے سب سے بڑے شہراستنبول کے مشہوری کاروباری مرکزاستقلال میں اتوار کو ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور کم سے کم چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا استقلال میں واقع مصروف کاروباری شاہراہ پرہوا ہے۔اس کے بعد پولیس نے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ہیلی کاپٹر شہر کے مرکز کے اوپر پروازکر رہے تھے اورسائرن بج رہے تھے۔

استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے ٹویٹ کیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں چارافراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے ہیں۔حکام نے دھماکے کی وجوہات کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔

مقامی صحافیوں کے مطابق پولیس نے دوسرے دھماکے کے خدشے کے پیش نظرمتاثرہ علاقے تک رسائی کو روکنے کے لیے ایک بڑا حفاظتی حصار قائم کرلیا ہے۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور انھوں تمام داخلی راستوں کو بند کردیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کرائم انسپکٹر جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔اناطولو نے اطلاع دی ہے کہ استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے دھماکے کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق شام چاربجے کے بعد مشہوراستقلال شاپنگ شاہراہ پرہوا۔یہ علاقہ مقامی لوگوں اور سیاحوں میں مقبول ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے مطابق دھماکے کے بعد شعلے بلند ہوئے تھے جس سے فوری طورپرخوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ ہر طرف دوڑنے لگے۔

ان تصاویر میں ایک بڑا سیاہ شہابی گڑھا بھی دکھائی دے رہا تھا، اس کے ساتھ ساتھ قریب ہی زمین پر پڑی کئی لاشیں بھی دکھائی دے رہی تھیں۔ترک ہلال احمر کا کہنا ہے کہ مہلوکین اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترکی کے آر ٹی یو کے ریگولیٹر نے دھماکے کے قریباً ایک گھنٹے کے بعد اس کی کوریج پر پابندی عاید کردی تھی۔

استنبول کے میئراکرم امام اوغلو نے ٹویٹر پراستقلال ایونیو پر ہونے والے دھماکے میں جانیں گنوانے والوں کے لیے اللہ سے مغفرت کی دعا کی ہے،لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ استقلال اسٹریٹ پر ماضی میں 2015-2016 میں استنبول کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردی کے حملوں کی ایک مہم کے دوران میں نشانہ بنایا گیا تھا۔شدت پسند تنظیم داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ان میں تقریبا 500 افراد ہلاک اور دو ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

About awazebihar

Check Also

جی سی سی اجلاس:خطے میں استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون پر زور

ریاض : تزویراتی شراکت داری پر خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ وزارتی اجلاس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *