اسلحہ اسمگلروں کو پولیس نے اسلحہ کے ساتھ کیا گرفتار

سہرسہ (لطف الرحمن صمدانی علیگ)ضلع میں پولیس محکمہ کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے ،جہاں پٹنہ ایس ٹی ایف اور بنما اٹہری او پی پولیس کی مشترکہ کارروائی سے دو بائک سوار اسمگلروں کو اسلحے کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے،گرفتار مجرمین کھگڑیا ضلع کے تحت چوتھم تھانہ حلقے کے رہنے والے ہیں،موصولہ اطلاع کے مطابق،آج کھگڑیا ضلع سے آئے اسلحہ بند بائک سوار دو اسلحہ اسمگلروں کو ضلع کے تحت بنما اوپی حلقے کے بنما موڑ کے پاس سے پٹنہ ایس ٹی ایف اور بنما اٹہری او پی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے،اس بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمری بختیار پور کے ڈی ایس پی امتیاز احمد نے بتایاکہ کھگڑیا ضلع کے تحت چوتھم تھانک حلقے کے رہنے والے دو اسمگلروں کو بنما موڑ کے پاس سے پٹنہ ایس ٹی ایف اور بنما اوپی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار مجرموں سے پوچھ تاچھ کے دوران کئی اہم سراغ ملے ہیں،ان سراغ کی بنیاد پر دوسری جگہ بھی چھاپے ماری کی جارہی ہے ،اس بنیاد پر بہت جلد اس گروہ کے دوسرے مجرمین کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا،گرفتار مجرموں کے پاس سے پانچ پستول، دس میگزین، دو موٹر سائیکل اور دو موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں،میڈیا کے ذریعے گرفتار مجرموں کی مجرمانہ تاریخ کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈی ایس پی نے کہاکہ فی الحال تمام چیزوں کو کھنگالا جارہاہے ،اس کے بعد آگے کی کاروائی کی جائے گی ۔اس موقع پر او پی انچارج سنیل کمار بھگت بھی موقع پر موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

علم کے ساتھ عمل کی بھی ضرورت ہے:مفتی شمیم صاحب قاسمی

اللہ کا کرم ہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پو،پٹنہ میں ظاہری اور باطنی ہرطرح کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *