میلبورن، 13 نومبر (یو این آئی) انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا خطاب جیتنے کے بعد بین اسٹوکس کو ‘بہترین حریف قرار دیا۔خطابی میچ میں 138 رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 49 کے اسکور پر تین وکٹیں گنوا چکی تھی لیکن ون ڈے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ کے ہیرو رہنے والے اسٹوکس نے یہاں بھی اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکال کر جیت دلائی۔ بٹلر نے 49 گیندوں پر پانچ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آوٹ 52 رن بنائے، جبکہ معین علی (19) کے ساتھ میچ جیتانے والی 48 رن کی شراکت داری بھی کی۔بٹلر نے میچ کے بعد کہا، “ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ایک بہترین تجربہ ہے۔ یہ ایک شاندار ٹورنامنٹ رہا ہے۔ ہم نے ہدف کے تعاقب میں اچھی شروعات کی لیکن یہ آسان نہیں تھا۔ بین اسٹوکس آخر میں شاندار رہے۔ وہ جو بھی کریں، اس میں بہترین حریف ہوتے ہیں۔ ان کے پاس تجربہ بھی ہے۔ معین علی کے ساتھ ان کی شراکت نے میچ کو پاکستان کی پہنچ سے دور کر دیا۔ انگلینڈ نے خطابی میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا، لیکن بٹلر کی کرشمائی اننگز سے پہلے سیم کرین (12/3) اور عادل رشید (22/2) کی شاندار گیندبازی سے پاکستان کو 137 رن پر روک دیا تھا ۔
