Breaking News

جسیم الدین حیدری نے ہمیشہ اپنی فکر کے بجائے دوسروں کی خبرگیری کی: علیم اللہ حالی

پٹنہ : (پریس ریلیز) والدین کی خدمت کرنا ہم سب پر فرض ہے اور انہیں یاد کرنا بھی ضروری ہے بھائی جسیم الدین بہت سے خوبیوں کے مالک تھے ان کے اندرخاندان کو ایک ساتھ رکھنے کا ہنر بدرجہ اتم موجود تھا ان کی خوبی یہ بھی تھی کہ جو چیزیں اچھی ہوتی انہیں اخذ کرکے دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرتے تھے یہ باتیں ذہین حیدری کے والد محترم جسیم الدین حیدری کے یوم وفات پر منعقدپروگرام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر علیم اللہ حالی نے کہی ۔ انہوں نے آگے کہا کہ جسیم الدین کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی جس وقت بھی ان کی ضرورت محسوس ہوتی وہ پہل کرتے اور ضرورت کو پوری کرانے میں ہر ممکن کوشش کرتے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے خاندان کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آتے تھےان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ کسی سے متنفر نہیں ہوتے تھے وہ سب کے ساتھ مل جل کر رہنا پسند کرتے تھے۔ ان کی خوبیوں کااحاطہ کرنا اس وقت ممکن نہیں ہے اس لئے پھر کبھی ان کی خصوصیات اور حسن افکار کا ذکر کیا جائے گا۔
وہیں مولانا مشہود احمد قادری نے کہا کہ آ ج ہماری اولاد اپنے آباؤاجداد کے اسمائے گرامی سے بھی واقف نہیں ہوتی کیونکہ ہمارے آج کے بچے اسلامی تعلیمات سے دور ہوتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا قبل کے زمانے میں والدین بچوں کو لوری کھلانے میں بھی اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھتی تھی۔خدا کی کبریائی بیان کرتی تھی۔ جس سے بچوں کوپیدائش سے ہی اسلامی تعلیمات سے شناسائی حاصل ہوجاتی تھی۔
موصوف نے آگے فرمایا کہ والدین اولاد کی تربیت ایسی کریں کہ دنیا سے گزر جانے کے بعد بچے والدین کو یاد کرتے رہیں۔ انہوں نےکہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت کے ساتھ والدین کے ساتھ حسن سلوک کابھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی ذمہ داری ہے کہ والدین کی صحیح کفالت کریں آج ہم جس معاشرے میں زندگی گذار ررہے ہیں اس میں ماں کی اہمیت کو زیادہ بتایا جاتا ہے حالانکہ والد جنت کے دروازے کھولنے کا سبب بنتا ہے ۔ جس نے والدین سے محبت کی گویا اس نے خدا و رسول سے محبت کی ۔
مولانا حامد ندوی نے کہا کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا والدین کی اطاعت وفرمانبرداری کے بغیر ہم کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتے انہوں نے تفصیل سے حدیث قرآن کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جگہ جگہ قرآن میں عبادات کے ساتھ والدین کا ذکر کیا ہے اس کا مطلب صاف ہے کہ عبادت کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا بھی عبادت ہے۔
توقیر رضا نے کہا کہ بچوں پر ذمہ داری ہے کہ والدین کی خدمت سے کسی بھی وقت منہ نہ موڑے۔ وہیں نوری مسجد کے امام نسیم الہدیٰ قاسمی نے کہاکہ خدا کی رضا والدین کی رضا سے منسلک ہے اگر والدین راضی ہیں تو خدا بھی راضی ہوگا اور اگر والدین ناراض ہیں تو خدا بھی ناراض رہے گا۔ اس موقع پر ذہین حیدری نے اپنے تاثرات کا ظہار کرتے ہوئےکہا کہ میرے والدین جسیم الدین حیدری مرحوم ایک عام شخص ہوتے ہوئے بھی خاص ہو جاتے ہیں یہ موقع ایک بہانہ ہے ایک ایسے شخص کو یاد کرنے کا جس نے اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنے خاندان کو باندھ کر رکھا۔ تمام اقربا کے ساتھ تعلقات کو زندہ رکھا اور اس تعلق کو ہماری نسل تک پہنچایا۔

About awazebihar

Check Also

نابالغ سے شادی کے بعد دو دنوں تک عصمت دری کرتا رہا، پولیس نے کیا گرفتار

پٹنہ: پٹنہ جنکشن سے نابالغ لڑکی کے اغوا کیس میں پٹنہ پولس نے بڑا انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *