جنگ کی تیاری کے لیے فوری اور شفاف فیصلے کرنا ضروری ہے: وزیر دفاع

نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے محکمہ دفاع سے کہا کہ وہ افواج کی ضروریات سے متعلق فیصلے تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ لے تاکہ افواج کی جنگی تیاریوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ پیر کو یہاں ڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ فوجوں کی جنگی تیاریوں کے لیے مالی وسائل بہت اہم ہیں اور اس معاملے میں فوری اور شفاف فیصلے کئے جانے کی ضرورت ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ملک میں جنگی تیاریوں کے لیے نہ صرف مناسب مالی وسائل کا ہونا ضروری ہے بلکہ اس کے لیے فوری اور شفاف فیصلے کرنا بھی ضروری ہے۔ فیصلہ سازی میں تاخیر سے نہ صرف وقت اور پیسے کا نقصان ہوتا ہے بلکہ ملک کی جنگی تیاریوں پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ اس کو یقینی بنانے میں محکمہ دفاع کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ زندگی میں حساب کتاب کی بہت اہمیت ہے کیونکہ کوئی فرد ہو خواھ وہ خاندان ہو، معاشرہ ہو یا کوئی ادارہ، کھاتوں پر توجہ دیے بغیر وہ زیادہ دنوں تک نہیں چل سکتا۔ وسائل کے ضیاع پر توجہ مبذول کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “دنیا میں تمام وسائل محدود ہیں۔ یہی بات کسی قوم اور اس کے دفاعی شعبے پر بھی نافذ ہوتی ہے۔ ایسے میں وسائل کے منصفانہ استعمال کی اشد ضرورت ہے۔ جب میں وسائل کے منصفانہ استعمال کی بات کر رہا ہوں تو میرا مطلب دو چیزوں سے ہے: پہلا، وسائل کو صحیح جگہ پر استعمال کیا جانا چاہیے اور دوسرا، انہیں کسی بھی طرح ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ ایک پیسہ بچانا ایک پیسہ کمانے کے مترادف ہے، یہی بات وسائل پر بھی نافذ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ دفاع کے اہم کاموں میں سے ایک وزارت دفاع کے اداروں کو مالی مشورے فراہم کرنا ہے۔ اس سال دفاعی بجٹ کے لیے 5.25 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کی ذمہ داری محکمہ دفاع کی ہے کہ وہ مناسب اخراجات کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا، “مجھے یقین ہے کہ محکمہ دفاعی خدمات کے مالیاتی اصولوں کو اپناتے ہوئے ان کے مالی وسائل کے انتظام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 

About awazebihar

Check Also

جموں وکشمیر میں بی جے پی کے لئے انتخابات میں 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہے: عمر عبداللہ

جموں، 2 دسمبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *