Breaking News

سال 2019 میں میٹرک پاس کیا ہے لیکن اب تک اسے 10 ہزار روپے کی مراعاتی رقم نہیں ملی

پٹنہ، 14 نومبر(اے بی این ایس) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 4، دیش رتنا مارگ واقع وزیراعلی سیکریٹریٹ میں منعقد ‘جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ کے پروگرام میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ جنتا کے درباروزیراعلی پروگرام ‘ میں وزیر اعلیٰ نے ریاست کے مختلف اضلاع سے پہنچے 64 لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے حل کے لیے مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
آج محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ سماجی فلاح،پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات بہبود محکمہ،فائننس محکمہ ، ایس سی ایس ٹی بہبود محکمہ ، محکمہ اقلیتی فلاح، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی،محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ،محکمہ فن و ثقافت اور یوتھ ،محکمہ لیبروسائل ،محکمہ آفات مینجمنٹ سے متعلق معاملات پر سماعت ہوئی۔
آج جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ کے پروگرام میں مغربی چمپارن ضلع کے بھیتیہاروا سے تعلق رکھنے والے ایک شکایت کنندہ نے وزیر اعلیٰ سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ میرے رشتہ دار کی موت سب ڈویژن اسپتال میں کورونا کی وجہ سے ہوئی،کورونا ٹسٹ میں کووڈ پازیٹیو ہونے کے بعد بھی محکمہ صحت کے افسران ماننے کو تیار نہیں۔
کورونا سے مرنے کے بعد ملنے والی امداد کی رقم اب تک نہیں ملی ہے۔ دوسری جانب مونگیر ضلع کی ایک خاتون نے بھی وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کی موت 2021 میں ہی بھاگلپور کے سرکاری اسپتال میں کورونا سے ہوئی تھی۔ لیکن اب تک کوئی مدد نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرکے فوری طور پر مناسب کارروائی کرے۔
سمستی پور ضلع کے ایک نوجوان نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد ایک سرکاری ٹیچر تھے جو سال 2009 میں ریٹائر ہوئے تھے، ان کا انتقال سال 2016 میں ہوا تھا، تب سے محکمہ نے پنشن دینا بند کر دیا ہے۔ میرے والد نے دو شادیاں کیں، پہلی شادی سے کوئی اولاد نہیں ہوئی جبکہ دوسری شادی سے ہم چھ بہن بھائی ہیں۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں ہم سب بھائیوں اور بہنوں کوپنشن دینے کو کہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمستی پور نے 2022 میں دو سال کی تاخیر سے حکم دیا تھا، لیکن ابھی تک پنشن شروع نہیں ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
لکھی سرائے ضلع کی ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ سے آنگن واڑی کارکنوں کے انتخاب میں بے ضابطگیوں کی شکایت کی۔ دوسری طرف مشرقی چمپارن ضلع کی ایک لڑکی نے وزیر اعلیٰ سے شکایت کی کہ سال 2017 میں اسے آنگن واڑی کارکن کے طور پر منتخب کیا گیا ، لیکن ابھی تک خدمت نہیں لی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ سماجی فلاح کو تحقیقات کرنے اور مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
سہرسہ ضلع کے ایک شکایت کنندہ نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018 میں چھٹھ کے دوران ارگھیہ دیتے وقت ڈوبنے سے اس کی بیٹی کی موت ہوگئی تھی لیکن حکومت کی طرف سے آفات می دی جانے والی امدادی رقم اب تک ادا نہیں کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
ارول ضلع کے ایک طالب علم نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سال 2019 میں میٹرک پاس کیا ہے لیکن اب تک اسے 10 ہزار روپے کی مراعاتی رقم نہیں ملی ہے۔وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ معاملے کی تحقیقات کرکے مناسب کارروائی کی جائے۔
مدھوبنی ضلع کی ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ سے شکایت کی کہ اس کا پرائمری ہیلتھ سنٹر راج نگر اسپتال میں نس بندی کا آپریشن ہوا، لیکن یہ ناکام رہا اور وہ دوبارہ حاملہ ہوگئی، قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
بانکا ضلع سے آئے ایک معذور طالب علم نے وزیر اعلیٰ سے ڈیلیڈ کی پڑھائی کے لئے اسٹو ڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کا فائدہ دینے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کومناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
اورنگ آباد ضلع کے ایک جسمانی طور پر معذور شخص نے بیٹری سے چلنے والی ٹرائی سائیکل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ سماجی فلاح کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ مدھے پورہ ضلع سے آئی ہوئی ایک لڑکی نے وزیر اعلیٰ سے التجا کرتے ہوئے کہابی ایس سی نرسنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اس نے اسٹیٹ بینک سے 4 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، میں آؤٹ سورسنگ کے ذریعے IGIMS میں نرسنگ آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہوں، لیکن بینک میرے اکاؤنٹ سے 10 فیصد کی شرح سے کمپاؤنڈ انٹرسٹ جوڑ کر پیسے کاٹ رہا ہے۔ اس وقت حکومت کی پالیسی کے مطابق اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت لڑکیوں کو تعلیم کے لیے ایک فیصد سود پر تعلیمی قرض دیا جا رہا ہے۔مجھے بہت پریشانی ہو رہی ہے، براہ کرم اسے حل کریں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

کٹیہار ضلع کے ایک والدین نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آدرش مڈل اسکول میں اساتذہ وقت پر نہیں آتے اور بچوں کو وقت سے پہلے چھوڑ دیتے ہیں، جس کی وجہ سے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے۔ میرے بچے بھی اس اسکول میں پڑھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ معاملے کی تحقیقات کرکے مناسب کارروائی کی جائے۔
بکسر ضلع کی ایک نوجوان خاتون نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کنیا اتھان یوجنا کے تحت مراعاتی رقم کا فائدہ اسے دینے کے بجائے اسے کسی اور کے کھاتے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ معاملے کی تحقیقات کرکے مناسب کارروائی کی جائے۔
جنتا کے دربار میں وزیر اعلی پروگرام میں مالیات، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، وزیر تعلیم جناب چندر شیکھر، سماجی فلاح کے وزیر جناب مدن سہنی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جناب سمیت کمار سنگھ، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل بہبود کے وزیر جناب سنتوش کمار سمن، فن، ثقافت اور امور نوجوانان کے وزیر جناب جتیندر کمار رائے، وزیر اطلاعات و ٹکنالوجی جناب اسرائیل منصوری، وزیر۳کے پرنسپل سکریٹری جناب دیپک کمار، چیف سکریٹری جناب عامر سبحانی، ڈائرکٹر۔ ڈی جی پی مسٹر ایس کے سنگھل، متعلقہ محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹری / پرنسپل سکریٹری / سکریٹری، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، وزیر اعلی او ڈی جناب گوپال سنگھ، پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر مانوجیت سنگھ ڈھلون موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

وزیر اعلیٰ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر منعقد پروگرام میں شرکت کی

پٹنہ، 02 اکتوبر 2023:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *