ذات پر مبنی مردم شماری کے مدت کار میں توسیع

پٹنہ : (اے بی این ایس ) نتیش کمارکی صدارت میں کابینہ کی انتہائی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں 13 ایجنڈوں پر مہر لگائی گئی ہے۔ ان ایجنڈوں میں ذات پر مبنی مردم شماری کا ایجنڈا بھی شامل ہے جسے فروری 2023 تک انجام دینے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ آج ہوئی کابینہ میٹنگ میں ذات پر مبنی مردم شماری کی تکمیل سے متعلق مقرر کردہ مدت کار میں توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب یہ مردم شماری مئی 2023 تک مکمل ہوگی۔کابینہ سے منظور شدہ ایجنڈوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس سدھارتھ نے بتایا کہ ریاست میں ضمنی انتخاب اور اسکول کالجوں میں امتحانات کی وجہ سے تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے ۔کیونکہ کام کرنے والے وہی لوگ ہیں جو اس میں کام کررہے ہیں اس لئے وقت لگنا عین فطری ہے۔
کابینہ میٹنگ میں بہار کے سرکاری ملازمین اور پنشن حاصل کرنے والوں کے لیے مہنگائی بھتہ میں 15 فیصد اضافہ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کانکنی اور محکمہ ارضیات کے تحت کانکنی دفاتر میں کان انسپکٹر کے مجموعی طور پر 104 عہدوں کو منظوری دی گئی ہے۔ آج نتیش کابینہ کی میٹنگ میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایجنڈے کو بھی منظوری مل گئی۔ اتنا ہی نہیں، شراب ممانعت محکمہ کے تحت موٹر بوٹ، بھاڑے پر لی گئی گاڑیوں کے کرایہ، نئے چیک پوسٹ تعمیر، اس کی ترویج و اشاعت پر خرچ کے لیے 25 کروڑ روپے ہنگامی فنڈ سے مہیا کرایا گیا ہے۔ پٹنہ، بھوجپور، سارن اور دیگر اضلاع میں غیر قانونی کانکنی پر کنٹرول کے لیے ہائی اسپیڈ موٹر بوٹ، چین اور دوسرے سامان کے لیے ہنگامی فنڈ سے 5 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔نتیش کابینہ کی میٹنگ میں ایک انتہائی اہم فیصلہ یہ بھی لیا گیا کہ تین اداروں میں 36 تعلیمی عہدوں کو منظوری مل گئی ہے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کے تحت مظفر پور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بایو میڈیکل اور روبوٹک انجینئرنگ میں تعلیمی عہدوں کو منظوری ملی ہے۔ لوک نایک جئے پرکاش انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چھپرہ اور کٹیہار انجینئرنگ یونیورسٹی میں فوڈ پروسیسنگ اور پریزرویشن کورٹ کے لیے 12 اضافی تعلیمی عہدوں کو بھی منظوری ملی ہے۔ اس طرح سے تینوں اداروں کو ملا کر مجموعی طور پر 36 تعلیمی عہدوں کو منظوری مل گئی ہے۔

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *