عظیم الشان تعمیر شدہ انجمن اسلامیہ ہال کوکرایہ پر دینے کیلئے ٹنڈر جلد

پٹنہ،15؍نومبر(پریس ریلیز) حج بھون واقع بہاراسٹیٹ سنّی وقف بورڈ کی میٹنگ چیرمین الحاج محمد ارشاداللہ کی صدارت میںمنعقد ہوئی ،جس میں وقف بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں مولانا سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی،سجادہ نشیں خانقاہ منعمیہ، پٹنہ سیٹی، مولانا سید شاہ سیف الدین فردوسی، سجادہ نشیں خانقاہ معظم بہارشریف، محمد سیداللہ، ایڈوکیٹ ،ایس۔ایم قیصرسلطان،جوائنٹ سکریٹری، محکمہ محصولات و اصلاحات اراضی، حکومت بہار، خورشیدانورصدیقی، سی۔ای۔او۔ سنی وقف بورڈ نے شرکت کی۔میٹنگ میں مختلف ایجنڈوںپر تبادلہ خیال کے بعد اسےمنظوری دی گئی۔ میٹنگ میں انجمن اسلامیہ ہال، پٹنہ کی پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی منزل پر واقع Multi-Utility Space کو کرایہ پر دینے سے متعلق ٹنڈرکرنے اور ایک کتب خانہ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ مختلف اضلاع میں 16 وقف اسٹیٹ میں انتظامیہ کمیٹی/ متولی بحال کرنے کی منظوری دی گئی۔ وہیں سنی وقف بورڈ اور آئی سی آئی سی آئی کے اشتراک سے اقلیتی طلبا کے لئے چلائے جارہے ووکیشنل کورس کے اگلے بیچ کے لئے اجازت دی گئی، ساتھ ہی حکومت بہار کے ذریعہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے چلائے جارہے منصوبوںسے استفادہ کرنے کی سمت میں بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈکوشاں ہے۔ہر سال کی طرح امسال بھی موسم سرما کے مدنظر غرباء و مساکین کے درمیان کمبل تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی۔ضلع ارول اور جہاں آباد کی ضلع اوقاف کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی، ساتھ ہی سبھی اراکین بورڈ نے اس بابت اظہار خیال کیا کہ جس ضلع میں کثیرالمقاصد عمارت تعمیر نہیں ہوئی ہے اس ضلع میں جلد ازجلد تعمیراتی کام کی شروعات کی جائے۔
وقف املاک کے تحفظ اور ترقی کے لیے متولی اور انتظامیہ کمیٹی کو مزید فعالیت کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا گیا،اور کہا گیا کہ وقف املاک کو خرد برد کرنے والوں کے خلاف بورڈ سختی سے کارروائی کرے گا۔
وقف اراضی فروخت کرنے والے اور ناجائزہ قبضہ کرنے والے قانون کی زد میں آئیں گے اور ایسی اراضی کو واپس لانے کی کوششیں وقف ایکٹ کی روشنی میںکی جارہی ہیں جس کی منظوری دی گئی۔حال کے دنوں میں کورٹ کے حکم کی روشنی میں وقف جائداد کوتجاوزات سے پاک کرنے کی مہم کو توانائی ملی ہے۔ بورڈ کی طرف سے اس سلسلے میں ریاست گیر بیداری مہم بھی چلائی جائیگی۔

 

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *