فیروز احمد انصاری ایڈوکیٹ کے آل انڈیا مومن کانفرنس کے صدرمنتخب : مومن کانفرنس

پٹنہ (پریس ریلیز): آل انڈیا مومن کانفرنس کی قومی کونسل کا اجلاس راجندر بھون نئی دہلی میں منعقد ہوا، جس میں مومن کانفرنس کے صوبائی صدر اور کثیر تعداد میں ڈیلی گیٹ حضرات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مومن کانفرنس انتخاب کے ریٹرنگ افسر عبدالرشید انصاری نے فیروز احمد انصاری ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کے بلامقابلہ دوبارہ صدر منتخب ہونےکا اعلان کیا۔ ساتھ ہی مجلس عاملہ کے لئے منتخب ۱۵؍ ممبران کے نام کا بھی اعلان کیا گیا ، اس اہم موقع پر بہار اسٹیٹ مومن کانفرنس کی جانب سے قومی صدر جناب فیروز احمد انصاری ایڈوکیٹ نیز مجلس عاملہ کے لئے منتخب تمام ممبران کی خدمت میں بہت بہت مبارک پیش ہے ، بہار اسٹیٹ مومن کانفرنس کے صدر مولانا ڈاکٹرابوالکلام قاسمی شمسی نے خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا مومن کانفرنس ایک سماجی تنظیم ہے، جس کا تحریک آزادی میں اہم رول رہا ہے، اس تنظیم نے جمعیۃ علماء ہند اور ملک کی دیگر تنظیموں کےساتھ مل کر تحریک آزادی میں حصہ لیا۔اس تنظیم کے قائدین مسلم لیگ کے دو قومی نظریہ اور ملک کی تقسیم کے سخت مخالف رہے، مگرجب بدقسمتی ملک تقسیم ہوگیا اور ہندوستان سے لوگ بڑی تعداد میں ترک وطن کرنے لگے، تو آل انڈیا مومن کانفرنس کے قائدین نے آگےبڑھ کر لوگوں کو ترک وطن سے روکا ، اور ہندوستان میں ہی رہنے کی تلقین کی ۔یہاں تک کہ مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ ترک وطن سے باز رہا ۔اس طرح ہمیشہ آل انڈیا مومن کانفرنس اپنے سیکولر کردار کی وجہ سے مقبول رہی اور آج بھی پورے ملک میں اس کا اثر موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محترم فیروز احمد انصاری ایڈوکیٹ متحرک و فعال شخصیت کے حامل ہیں، انہوں نے گزشتہ زمانۂ صدارت میں مومن کانفرنس کے لئے اہم خدمات انجام دیں، بلا تفریق مذہب وملت سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، کوروناکے زمانہ میں مومن کانفرنس نے سماجی اور رفاہی کاموں میں بڑھ کرکام کیا ، سیلاب، سردی اور دیگر آفات کے وقت مومن کانفرنس سماجی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے، اسکی وجہ سے یہ عوام وخواص کے درمیان مقبول ہے۔ جناب فیروز احمد انصاری صاحب دوبارہ آل انڈیا مومن کانفرنس کے صدر منتخب کئے گئے ہیں، ان سے ملک وملت کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، موجودہ وقت میں پھر ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کردیا گیا ہے، آل انڈیا مومن کانفرنس کا ملک کے لئے بڑی قربانیاں ہیں ، امید ہے کہ آل انڈیا مومن کانفرنس ملک میں پیار ومحبت اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے میدان میں آئے گی اور سیکولر تنظیم اور سیکولر برادران وطن کےساتھ مل کر ملک میں پیارومحبت ، امن وشانتی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار پیش کرے گی۔دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ آل انڈیا مومن کانفرنس کی خدمات کا دائرہ وسیع کرے اور ملک کو پیارومحبت اور امن وشانتی کاگہوارہ بنائے۔
مبارکباد پیش کرنے والوں میں محمد شہاب الدین انصاری کارگذار صدر، محمد خلیل انصاری نائب صدر آل انڈیا مومن کانفرنس ، محمد کامران انصاری ، محمد حامد مسعود نائب صدر ، محمد عارف انصاری ، محمد مقیم انصاری ،عبڈ الحلیم انصاری ، محمد علی امام انصاری جنرل سیکریٹری بہار اسٹیٹ مومن کا نفرنس ، مولانا مجاہد الاسلام رحمانی ، پروفیسر معین الدین ، محمد ایوب انصاری ، ڈاکٹر محمد حسین انصاری وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

 

About awazebihar

Check Also

برج بھوشن کی حمایت میں اترے اجودھیا کے سنت

اجودھیا:29مئی(یواین آئی) اجودھیا کے سنتوں نے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کررہے ریسلر فیڈریشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *