مرکزی حکومت مضبوط لیڈروں کو دبانے کے لیے آئی ٹی اور ای ڈی کا استعمال کر رہی: ڈی کے سریش

بنگلورو:بی جے پی حکومت پر آئی ٹی اور ای ڈی کے ذریعہ اپوزیشن لیڈروں کو پریشان کرنے کے الزام لگتے رہے ہیں۔ ای ڈی کے ذریعہ کرناٹک کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار کو حال ہی میں بھیجے گئے نوٹس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پارٹی رکن پارلیمنٹ ڈی کے سریش نے منگل کے روز کہا کہ یہ انتخاب کے وقت طاقتور و مضبوط لیڈروں کو دبانے کی سازش ہے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بنگلورو دیہی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’’ایسا انتخاب کے دوران طاقتور لیڈروں کا حوصلہ پست کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ جن ریاستوں میں انتخاب ہونے جا رہے ہیں، ان ریاستوں میں مرکز کی بی جے پی حکومت کی ہدایت کے مطابق آئی ٹی اور ای ڈی کے چھاپے اور کارروائی کی جاتی ہے۔ یہ ایک معمول کا واقعہ ہے۔‘‘پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر نے واضح لفظوں میں کہا کہ اسمبلی رکن کی شکل میں شیوکمار کو جانچ میں شامل ہونا ہوگا۔ اسے قانونی پیرایہ کے اندر ہونا چاہیے۔ حالات کیسے بھی ہوں، ایف آئی آر درج کرنا، طلب کرنا، یا کسی بھی طرح سے پریشان کرنا، شیوکمار تیار ہیں۔
ڈی کے سریش نے مزید کہا کہ جب کوئی غلطی نہیں ہوتی تو ڈرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ انھوں نے دہرایا کہ ’’جانچ کے لیے ہر طرح کا تعاون دیا جائے گا۔ ہم کسی بھی معاملے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ای ڈی نے شیوکمار کے ساتھ سریش کو بھی نئی دہلی طلب کیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران شیوکمار کو بھیجے گئے ای ڈی کے نوٹس پر بھی بحث ہوئی تھی۔ شیوکمار نے کہا تھا کہ انھیں قصداً نئی دہلی بلایا گیا تھا۔

About awazebihar

Check Also

خوشامد اور ذات پات کی سیاست کے دن ختم ہو چکے : شاہ

  نئی دہلی 03 دسمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *