حاجی پور(نمائندہ)ضلع کے ویشالی بلاک کے بیلسر اوپی حلقہ کے مجھولی گاؤں میں شرپسندوں کے ذریعے مسجد کی وقف زمین پر مکان کی تعمیر کی جا رہی ہے۔جس سے مسلمانوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔اس کی اطلاع مجھولی گاؤں باشندہ محمد انعام اللہ خان نے ڈی ایم ویشالی کو تحریری طور پر دیا ہے باوجود اس کے شرپسند عناصر زبردستی مسجد کی زمین پر مکان کی تعمیر کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔اس کو لیکر ایس ڈی او حاجی پور کو بھی تحریری شکایت کی گئی تھی جس پر ایس ڈی او حاجی پور نے مسجد کی اس وقف کی زمین جس کا کھاتا نمبر 677،کھیسرا نمبر 2917 رقبہ 10 ڈسمل ہے پر ایکٹ 144 لگا دیا اور مکان کی تعمیر پر روک لگا دیا۔لیکن مکان کی تعمیر کرا رہے دبنگ شرپسند عناصر راہل کمار ولد ستیندر ساہ پولیس انتظامیہ سے بے خوف ہو کر یا پھر پولیس انتظامیہ سے ملی بھگت کر لگاتار مکان کی تعمیر کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔اس بات کو لیکر حاجی پور ایس ڈی او کورٹ میں بھی معاملہ درج کرایا گیا ہے جہاں 22 نومبر کو 1:30 بجے دونوں کو حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔وہیں انعام اللہ خان نے بتایا ہے کہ اس معاملے میں مقامی تھانے کی پولیس شکایت کرنے پر جب کارروائی کرنے پہونچتی ہے تو کام بند کر سبھی فرار ہو جاتے ہیں اور پولیس کے جانے بعد پھر سے کام شروع کر دیتے ہیں۔وہیں اس کو لیکر ویشالی ایس پی کو بھی 11 نومبر کو ایک درخواست دی گئی ہے باوجود اس کے شرپسند عناصر اپنی دبنگء دکھاتے ہوئے پولیس انتظامیہ کو چیلنج کر بے خوف ہوکر مسجد کی وقف زمین پر مکان کی تعمیر کرا رہا ہے۔جبکہ بہار کے ہر دل عزیز اور مسلمانوں کے لئے سب سے زیادہ کام کرنے والے وزیر اعلی نتیش کمار سے لیکر سبھی اعلی افسران تک شکایت کی گئی ہے مگر ابھی تک مکان کی تعمیر کا کام نہ تو بند ہوا ہے اور نہ ہی شرپسند عناصر پر کارروائی ہوء ہے۔انعام اللہ خان نے بتایا ہے کہ جب ہم مسلمان مکان بنانے سے روکنے گئے تو راہل کمار نے کہا کہ آپ لوگ یہاں سے چلے جائیں نہیں تو ہم یہاں دنگا کر دینگے اور مسلمانوں کا جینا حرام کرا دینگے۔انعام اللہ خان نےکہا کہ ایک شرپسند عناصر زبردستی مسجد کی زمین پر مکان کی تعمیر کر رہا ہے اور روکنے پر دنگا کرانے کی دھمکی دیتا ہے۔اس سے مسلمانوں میں شدید غصہ اور دہشت ہے۔انعام اللہ خان نے اخبار کے ذریعے ایک بار پھر وزیر اعلی نتیش کمار سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد تعمیر پر روک لگائیں اور مسلمانوں کی حفاظت بھی کرائیں۔