اشرف استھانوی کے انتقال سے اردوتحریک کوجھٹکا

پٹنہ،16؍نومبر(پریس ریلیز)بہار پردیش کانگریس آئی اقلیت کمیٹی کے نائب صدرڈاکٹر شرافت حسین انصاری نے مشہور اور بے باک صحافی اشرف استھانوی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 15نومبر کی شام معمولی علالت کے بعد اشرف استھانوی کا انتقال ہوگیا تھا۔ڈاکٹرشرافت حسین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ اشرف استھانوی بہار میں ایک ذمہ دار اور حق گو صحافی کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔انہوں نے اردو اور اقلیتوں کے معاملات کو ارباب اقتدار تک پہنچانے کا ہمیشہ کام کیا۔ اردو تحریک خاص طور سے اردو زبان کی حفاظت اور اردو ،بنگلہ ٹی ای ٹی امیدواروں کے مسائل پر ہمیشہ تحریک چلانے کا کام کیا۔اشرف استھانوی نے اردو نفاذ کمیٹی تشکیل دے کر پوری ریاست میں دوسری سرکاری زبان کی حیثیت سے اردو کے عملی نفاذ کے لئے تحریک چلائی۔ اسکولوں میں اردو اساتذہ کے تقرر اور ان کی خالی اسامیو ںکو پُر کرنے کےلئےبھی ریاستی حکومت سے رجوع کیا۔ آج بہار میں جس طرح سے اردو زندہ ہے وہ اشرف استھانوی کی ہی دین ہے۔ ڈاکٹرشرافت حسین نے کہاکہ ان کے انتقال سے اردو تحریک اور عوامی اردو نفاذ کمیٹی کو جھٹکا لگا ہے اور ایک خلا سا پیدا ہوگیا ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اردو تحریک اور اردو کے عملی نفاذ کےلئے اشرف استھانوی کے باقیماندہ کاموں کوآگے بڑھاکر انہیں سچا خراج عقیدت پیش کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ بہار میں اردو تحریک کو آگے بڑھانے اور اردو کے عملی نفاذ کے لئے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اشرف استھانوی نے جس طرح بہار میں بے باک صحافت کی اس کی نظیر بہت کم ملتی ہے۔ اشرف استھانوی کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ انہوں نے کبھی ناانصافی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ جو بات غلط ہوتی تھی وہ ارباب اقتدار کےسامنے پوری طاقت سے رکھتے تھے اور جب بھی کوئی حکومت بنی اور اس نے اقلیتوں کے معاملے میں کوتاہی برتی اشرف استھانوی نے ان کے خلاف پوری مضبوطی سے قلم اٹھایا۔ حالانکہ انہیں اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑا۔

 

About awazebihar

Check Also

بچوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی:حماس

غزہ -(ایجسنی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نےزور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *