دینی و عصری علوم کا ادارہ ہونا قوم و ملت کے لئے بہت نافع ہے :- مولانا مرزا ذکی

بھاکلپور : جامعہ مدنیہ دارالعلوم گرہوتیہ ضلع بھاگلپور بہار کادینی ادارہ ہے جہاں علوم دینیہ کے ساتھ عصری تعلیم سے طلبا کو آراستہ کیاجاتاہے اس موقع پر انعاماتی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کی حوصلہ افزا ئی گی ۔ قاری محمد ساجد استاذ جامعہ کے تلاوتِ قرآنِ مجید سے محفل کا آغاز ہوا۔ تلاوتِ قرآن و نعت نبی کے بعد مولانا محمد ابرارالحق قاسمی صدر آل انڈیا ملی فاؤنڈیشن نے کہا کہ مدارس و مکاتب کا قیام بیحد ضروری ھے تاکہ مسلمانوں کے بچے دینی تعلیم سے آراستہ ہون مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پر توجہ کرنی چاہئے تاکہ بچے بڑے ہوکر دین واسلام کے مطابق اپنی زندگی گزارنے والا بن سکے مولانا قاسمی نے کہا کہ ملی فاؤنڈیشن کا اصل مقصد یہی ہے کہ گاؤں گاؤں مکاتبِ اسلامیہ قائم کئے جائیں جہاں مکتب نہیں ہو وہاں پر مکتب کا قیام ہونا ضروری ہے اور مکاتبِ اسلامیہ میں دینی و عصری علوم دونوں کا انتظام ہو کیونکہ مسلمانوں کے تنزلی کی وجہ صرف دینی و دنیاوی تعلیم کی کمی ہے دنیا میں وہ قوم ترقی کرتی ہے جو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتی ہے بغیر تعلیم حاصل کیے نہ ہم خدا کو پہچان سکتے ہیں اور نہ دنیا میں اچھی زند گی گزار سکتے ہیں تعلیم ہی ایک ایسا زیور ہے جو انسان کو ایک اچھا انسان بنا دیتا ہے اسلیے ھم تمام مسلمانوں کو یہ عہد کرنا چاہیے اپنی آمدنی میں سے کچھ رقم اپنے بچوں کے لئے دینی تعلیم حاصل کرانے میں لگاءیں کا مشن بھی یہی ہے کہ کوئی بچہ اور بچی دینی تعلیم سے محروم نہ رہے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے معزز مہمان خصوصی حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی نائب صدر آل انڈیا ملی کاؤنسل کے نمائندے جناب مولانا مرزا ذکی نے فرمایا کہ مسلمانوں کے دین وایمان کو بچانے اور ارتداد کی تحریکوں کے سد باب باطل فتنوں کی سرکوبی اور چھوٹے چھوٹے بچے بچیوں کو قرآن کی تعلیم وتربیت دینے کی بہت ضرورت ھےبہت خوشی ہورہی ہے کہ متحرک ، فکر مند عالم دین مولانا ابرار الحق قاسمی ہمہ جہت مشن تعلیم میں لگے ہوئے ہیں اس موقع پرطلباء وطالبات انعامی پروگرام کے کو خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کاؤنسل کے آرگنائزر قاری صہیب رحمانی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم فحش کاموں سے اپنے بچوں کو بچائیں اور تعلیم و تربیت پر توجہ دیں اپنے بچوں کو دنیوی تعلیم کے ساتھ ہی ساتھ دینی تعلیم بھی دیں مزید قاری صاحب نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے لڑکوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ اپنے لڑکیوں کو بھی تعلیم حاصل کروایں انکو نظر اند ایک تعلیمی و تربیتی پہلا ادارہ ہوتا ہے اسلیئے ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں و بچیوں کو اسلامی ماحولیاتی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھیجیں، انکو ڈاکٹر ، انجینئر ، پروفیسر ، کے ساتھ ساتھ حافظ ، قاری، عالم بنائیں اس خاص موقع پر جمعیتہ علماء شہر بھاگلپور کے جنرل سیکریٹری مولانا شمس تبریز رحمانی نے کہا منظم مکاتب کے پلیٹ فارم سے اسلامی ماحول میں مکاتب اسلامیہ کا جال بچھانے کی تحریک جاری رہے گا مولانا رحمانی نے مزید کہا کہ ملت اسلامیہ کے اندر تعلیم کے اہمیت و افادیت آنا ضروری ہے گھر گھر تعلیم عام ہو اس موقع دیگر علماء کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر اچھے نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا جلسہ میں شرکت کرنے والے میں مخصوص علمائے کرام کے علاوہ طلباء وطالبات اور علاقے کے معزز حضرات رہے مولانا ابرار الحق قاسمی نے آۓ ہوئے تمام لوگوں بالخصوص معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیامولانا مرزا ذکی کے دعاء پر پروگرام کا اختتام پذیر ہوا

About awazebihar

Check Also

بہارایگریکلچر یونیورسٹی کے تحت147مختلف عہدوں کیلئے فارم 19مئی تک

پٹنہ (پریس ریلیز)بہار ایگریکلچر یونیورسٹی کے تحت یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر،سبور،پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ اور اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *