Breaking News

وزیر کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر افسران کے خلاف ہوگی کارروائی :شرون کمار

پٹنہ(اے بی این ایس)ریاستی ہیڈ کوارٹر میں بدھ کو کارکنان کے دربار میں معزز وزرا پروگرام میں حکومت بہار کے وزیر دیہی ترقیات شرون کمار اور نشہ بندی ، اکسائز اور رجسٹریشن کے وزیر سنیل کمار اور چھوٹی آبی وسائل کے وزیر جینت راج شامل ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر جدیو کے ریاستی دفتر میں حکومت اورعوام کے درمیان سیدھی بات کرنے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہونے والے ’کارکنان کے دربار میں معزز وزراء‘ پروگرام میں بدھ کو مختلف حلقوں سے آئے لوگوں کے مسائل کو سن کر ان کاحل کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر پارٹی ریاستی جنرل سکریٹری لوک پرکاش سنگھ بھی موجود رہے۔ کارکنان کے دربار میں معزز وزرا پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار نے وزیر مراری گوتم کے ذریعہ نل جل منصوبہ افسران کے سبب فیل رہنے سے متعلق بیان کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم سبھی وزیر اپنے محکمہ کاجائزہ اور مقامی معائنہ کرتے ہیں اور ضروری ہدایت دیتے ہیں۔ جس پر افسران کو عمل کرنا ہے۔ حکم اور ہدایت پر عمل نہیں کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ نتیش حکومت میں ایک ایک چیز وک سنجیدگی سے دیکھا اور سمجھا جاتا ہے۔میں خود ہی مختلف اضلاع میں منصوبوںکو دیکھنے ان کا جائزہ لینے جاتا ہوں۔ آر سی پی سنگھ کے ذریعہ شراب بندی قانون ختم سے متعلق بیان کی روشنی میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو دھیان میں رکھتے ہوئے خواتین کےمطالبہ پر سبھی پارٹیوں کی رائے سے ریاست میں شراب بندی قانون لایاگیاتھا۔ اب اندر کچھ اور باہر کچھ اور بولنا یہ تو نہیں چلے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی کوشش ہے کہ جو اچھے کام ہیں ان کا نمٹارا جلد سے جلد ہوجائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے 17 سالوں کےمدت کار میں کئے گئے کاموں کے نتیجہ میں لوگوں کی امیدیں بڑھی ہیں۔ وزیر اعلیٰ چاہتے ہیں بلاک، ضلع، کمشنری، اور وزراء کی سطح تک ہر ہفتہ عوامی سماعت کی جائے۔ جس کے مطابق ہر سطح پر لگاتار کوششیں کی جارہی ہیں۔ نشہ بندی، اکسائز اور رجسٹریشن کے وزیر سنیل کمار نے بتایا کہ ہم لوگوں نے رجسٹری پیپر کاایک ماڈل کروایا ہے۔ جس کی بنیاد پر لوگ آسانی سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کااستعمال کر رجسٹریشن کو آسان کرایاجارہا ہے۔ لوگوں کو اس سے کافی سہولت بھی مل رہی ہے اور رجسٹری میں لگاتار اضافہ بھی ہورہا ہے۔ شراب کی اسمگلنگ اور اس کے کاروبار میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرنا اور انھیں سزا دلوانا ہم لوگوں کی ترجیحات میں شامل ہے۔ چھوٹی آبی وسائل کے وزیر جینت راج نے کہا کہ کڑھنی ضمنی انتخاب کی روشنی میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم اور وی آئی پی بھاجپا کے معاون ہیں لیکن ان کے کھڑا ہونے سے مہاگٹھ بندھن کے جدیو امیدوار منوج کشواہا پر کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔

About awazebihar

Check Also

نابالغ سے شادی کے بعد دو دنوں تک عصمت دری کرتا رہا، پولیس نے کیا گرفتار

پٹنہ: پٹنہ جنکشن سے نابالغ لڑکی کے اغوا کیس میں پٹنہ پولس نے بڑا انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *