راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں فلم اداکارہ ریا سین

ممبئی، 17 نومبر (ایجنسی)۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں فلم اداکارہ ریا سین نے جمعرات کے روز شامل ہوئیں ۔ ریا سین نے راہل گاندھی کے ساتھ پرتور علاقے میں پیدل یاترا بھی کی۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو پیدل یاترا کو عام شہریوں کی حمایت مل رہی ہے۔ اس یاترا میں کئی غیر بی جے پی لیڈر اور فلم انڈسٹری کے اداکار حصہ لے رہے ہیں۔

دراصل راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو مہاراشٹر پہنچے ہوئے 11 دن ہوچکے ہیں۔ یہ یاترا گزشتہ 71 دنوں سے جاری ہے اور اس یاترا میں راہل گاندھی نے 1550 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا ہے۔ راہل گاندھی نے یہ یاترا 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع کیا تھا۔ اس سفر میں فلمساز پوجا بھٹ کے علاوہ ساوتھ کی اداکارہ پونم کور نے بھی حصہ لیا ہے۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا چھ ریاستوں کے 28 اضلاع سے گزری ہے۔

اس دوران راہل گاندھی کو بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ اس یاترا میں نیشنلسٹ پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل، این سی پی ایم پی سپریا سولے، شیو سینا کے یوتھ صدر آدتیہ ٹھاکرے نے شرکت کی ہے۔ اس کے بعد راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش جائے گی، وہاں سے راجستھان، پھر دہلی اور اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب سے ہوتی ہوئی جموں و کشمیر میں ختم ہوگی۔

About awazebihar

Check Also

ابھیشیک بنرجی کی مشکلات میں اضافہ ‘ تحقیقات متاثر نہ ہونے کی ہدایت

کلکتہ 29ستمبر (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *