بہٹا ہوائی اڈے کازمین فراہمی کےباوجود اب تک کام شروع نہیں ہوسکا

پٹنہ (اے بی این ایس) حکومت اور عوام کے درمیان راست بات چیت کرنے اور عوامی مسائل کےحل کیلئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر جدیو کے ریاستی دفتر میں ہونے والے ’کارکنان کے دربار میں معزز وزراء ‘ پروگرام میں جمعہ کو آبی وسائل اور اطلاعات وتعلقات عامہ کے وزیر سنجئے کمار جھا، عمارت تعمیرات کےوزیر اشوک چودھری، سائنس وٹکنالوجی کے وزیر سمت کمار سنگھ شامل ہوئے اور مختلف حلقوں سے آئے لوگوں کے مسائل کو سن کر ان کاحل کیا۔ اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر ممبر کاؤنسل رویندر پرساد سنگھ اور ریاستی جنرل سکریٹری لوک پاکرش سنگھ بھی موجود رہے۔ کارکنان کے دربار میں معزز وزرا پرگرام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آبی وسائل اور اطلاعات وتعلقات عامہ کے وزیر سنجئے کمار جھا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہٹا ہوائی اڈا کیلئے مرکز کے ذریعہ مانگی گئی 108 ایکڑ زمین دے دی گئی ہے لیکن آج تک وہاں ایک اینٹ رکھنے کی بھی شروعات نہیں کی گئی ہے۔
اسی طرح پورنیہ میں بھی زمین دستیاب کرادی گئی ہے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے وہاں ہائیوے سے روڈ کنیکٹیویٹی کر دینے کو بھی کہا ہے۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کو ضمنی انتخاب میں جدیو کی پوری حمایت رہے گی۔ وزیر اعلیٰ نے جوائنٹ اپوزیشن کےذریعہ بھاجپا کو چیلنج دینےکی جو پہل کی ہے اس کااچھا رسپونس مل رہا ہے۔ شری جھا نے کہا کہ ملک میں پہلی بار وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سیلاب کے پانی کو جمع کر اسے پینے کے پانی کی شکل میں دستیاب کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔
راجگیر، گیا، بودھ گیا، اور نوادہ کی یہ اسکیم بہار کیلئے ایک ناقابل فراموش حصولیابی ہے۔ چار ماہ پانی جمع ہوگا اور سالوں بھر اس کا اچھا استعمال کیاجائے گا۔ پھلگو ندی میں جہاں چاپا کل گاڑ کر پانی نکالاجاتا تھا وہاں پنڈ دانیوں کو 8 سے 10 فٹ پانی ملنے لگا ہے۔ جبکہ پہلے باہر سے آنے والے لوگ اپنے ساتھ لے کر آتے تھے۔آج حالت یہ ہے کہ مرکزی حکومت کچھ نہیں کررہی ہے۔

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *