سیاسی حقوق حاصل کرنے کیلئے ذات و برادری سے اوپر اٹھنا ہوگا

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر) انتہائی پسماندہ طبقہ ریزرویشن بچاؤ سنگھرش مورچہ کی قیادت میں گاندھی سنگھرالیہ میں بلدیاتی انتخاب میں حکومت بہار کے ذریعہ انتہائی پسماندہ طبقہ کے سماجی ، تعلیمی اور سیاسی پسماندگی کیلئے تشکیل انتہائی پسماندہ طبقہ کمیشن کے کام کرنے کے طریقہ اور اس طبقہ کی لگاتار ہورہی حق ماڑی کے موضوع پر کنوینشن ومذاکرہ منعقد کیاگیا۔ مذاکرہ کی صدارت مورچہ کے کنوینر پروفیسر کیشوری داس اور نظامت ڈاکٹر پروفیسر رام بلی سنگھ، چندرونشی، ممبر کاؤنسل نے کی۔
مذاکرہ میں بہار کےزیادہ تر اضلاع سے آئے اس طبقہ کے سماجی وسیاسی کارکنان ودانشوران نے حصہ لیا اور اس انتہائی پسماندہ کے سیاسی وہر طرح سے کی جارہی اندھیکی کےخلاف ریاستگیر پروگرام مقرر کیاگیا۔ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے مشہور ماہر معاشیات پروفیسر ششی بھوشن نے ملک کی سیاست میں انتہائی پسماندہ طبقہ کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ وہی طبقہ ہے جس کو لالو پرساد یادو جن کہاکرتے تھے۔ 2005 سے نتیش کمار انھیں کے زور پر وزیر اعلیٰ بنے ۔ کثیر آبادی کے باوجود 112 ذاتوں میں بٹے رہنے کے سبب انھیں سماجی طور سے پہچان ملنے کے باوجود سیاسی پہچان نہیں مل پائی ہے۔ آج وقت کی پکار ہے اس ذات سےاٹھ کر کمیونیٹی بنانے کی طرف اپنا سیاسی اختیار حاصل کریں۔ ان کےحقوق کیلئے جدوجہد کرنے میں تعاون کرنے والے سینئر وکیل اور شہری پہل کے کنوینر بسنت کمار چودھری نے بہار کے نوتشکیل انتہائی پسماندہ طبقہ کمیشن کو سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں صحیح معنی میں پسماندہ طبقہ کے اقتصادی وسماجی طور سے پسماندہ لوگوں کی پہچان کر الیکشن کمیشن کو اپنی رپورٹ دینے کی بات کہی۔

About awazebihar

Check Also

منی پور میں دیہات پر حملہ، 25 دہشت گرد گرفتار، سیکورٹی سخت

امپھال، 29 مئی (یو این آئی) مسلح دہشت گردوں نے پیر کو منی پور کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *