مسلمانوں، دلت پسماندہ کو اب چھل چھلاوا نہیں بلکہ حقوق چاہئے: نظر عالم

دربھنگہ(نمائندہ)آل انڈیامسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظر عالم نے ایم آئی ایم کے ریاستی دفتر پٹنہ میں باضابطہ ریاستی صدر و امور ایم ایل اے اخترالایمان، ریاستی یوتھ صدر عادل حسن، ریاستی جنرل سکریٹری آفتاب عالم کی موجودگی میں آل انڈیامجلس اتحادالمسلمین کی رکنیت اختیار کرلی ہے۔ ایم ائی ایم میں شامل ہونے کے بعد نظرعالم نے دربھنگہ واپسی پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بہت ہی کم وقتوں میں پورے ملک میں اپنے قدم مضبوطی کے ساتھ جمائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹو نیشن تھیوری کی قیادت نہیں بلکہ برابری چاہتے ہیں۔ مسلمانوں، دلت پسماندہ کو اب چھل چھلاوا نہیں بلکہ حقوق چاہئے۔ بہار کی اب پوری زمین ایم آئی ایم کے لئے سج چکی ہے، ہم لڑیں گے اور پوری مضبوطی کے ساتھ لڑیں گے اورجیتیں گے بھی۔انہوں نے کہا کہ اب تمام سیکولر پارٹیاں بھاجپا کی راہ پر فرقہ پرست ہوگئی ہیں۔ بہار ۲۰۰۵ء میں جہاں کھڑا تھا اور ریاستوں کے مقابلے آج بھی وہیں کھڑا ہے، جب کہ نتیش+بھاجپا+راجد کے گٹھ جوڑ کو ان 17 سالوں میں بہار کی عوام نے دیکھا ہے۔ ہم اقلیتوں اور دلتوں کی قیادت بنانا چاہتے ہیں جو سہی طریقے سے ملک کو آگے لے جائے۔ راجد نے 2020ء میں اپنے مینوفیسٹو سے جو دھوکہ بہار کے تمام طبقوں کو دیاہے، عوام اب سب جان اور سمجھ چکی ہے۔ راجد کو خود بھی اپنی ذاتی کا ووٹ نہیں ہے وہ کیا بات کریں گے۔ تعلیم، صحت اور تحفظ لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے لیکن بہار اس میں پوری طرح فلاپ ہے۔ ریاست بہارکی حالت ایسی ہے کہ ہرگلی میں غنڈا نما نیتا ہے، پر نیتا کہیں نہیں ہے۔ایم آئی ایم کا مقصد ہی یہی ہے کہ قیادت کے ساتھ ریاست اور ملک میں قانون کا راج ہو، غنڈا گردی اور فرضی واڑہ کا خاتمہ ہو۔ نظرعالم نے آگے کہا کہ ہم ایم آئی ایم کے مشن کو پوری ریاست میں کامیاب بنائیں گے۔ دھوکہ فریب کی سیاست، فرضی سیکولرواد کی سیاست، ڈر اور خوف کی سیاست اب بہار میں نہیں چلنے والی ہے۔
ہم ایم آئی ایم کی طرف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تیجسوی یادو ایک بار اپنا مینوفیسٹو پڑھے اور اسے آنے والے تین مہینوں کے اندر حرف و حرف لاگوکرے، ورنہ ہماری پارٹی عوام کے حق میں پوری ریاست میں مضبوط تحریک چلائے گی۔ نظرعالم نے یہ بھی کہا کہ جدیو کا کیا ہے آج راجد میں کل بھاجپا میں عوام جانتی ہے، بھاجپا ہویا راجد نتیش کمار کے سامنے دونوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اس لئے ہم کہتے ہیں کہ پہلے بھاجپا اور اب راجد ڈھونگ کرنا بند کرے۔ جدیو تھرڈ کلاس کی نوکری اپنے پہلے دن سے دیتی آئی ہے، وہ آج بھی دے رہی ہے، ہاں راجد اس کو اپنا کام نہ گنوائے، ہمت ہے تو اپنا مینوفیسٹو لاگو کروائے۔
ایم آئی ایم آنے والے وقت کی آواز ہے اور آپ دیکھ رہے ہوں گے کہ اس آواز کی گونج ابھی سے ہی ان فرضیوں کو سنائی دینی شروع ہوگئی ہے۔جب سے تیجسوی یادو نائب وزیراعلیٰ کی کرسی سنبھالے ہیں تب سے آج تک مسلمانوں کی حمایت میں ایک بھی لفظ کا استعمال نہیں کیا پھر بھی یہ مسلمانوں کا ووٹ چاہتے ہیں۔شرم تم کو مگر نہیں آتی ہے۔

About awazebihar

Check Also

وائس چانسلر اور سابق رجسٹرار کے کام کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے ریاستی حکومت: نظرعالم

سابق رجسٹرار نے 3 سال میں اپنے  لوگوں کو افسر اور پرنسپل بناکر بے پناہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *