انصاف کے لیے در در بھٹک رہی ہے خاتون سسرال والوں پر جہیز کے لیے ہراساں کرنے کا الزام

پٹنہ: شاستری نگر تھانہ علاقے کی اندرا پوری کالونی کی شہابیہ ناز نے اپنے سسرال والوں پر جہیز کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ خاتون نے اس بارے میں شاستری نگر پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت دی ہے۔ درخواست میں خاتون نے کہا کہ سال 2015 میں اس کی شادی سابق آئی جی کے بیٹے سیف رحمان سے ہوئی جو پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔ مذکورہ شادی سے ان کے دو بچے تھے ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔ شادی کے بعد سے شوہر، سسر، ساس اور بہو کی جانب سے جہیز کے لیے ذہنی اور جسمانی اذیتیں دی جاتی رہی ہیں۔ شہابیہ ناز نے کہا کہ سسر پولیس آفیسر ہونے کی وجہ سے کئی بار شکایت کرنے کے باوجود میری شکایت درج نہیں ہوئی اور پولیس انتظامیہ کی طرف سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔ میرے سسرال والے ہمیشہ مجھے اور میرے گھر والوں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دیتے ہیں۔ مجھ پر کئی بار حملہ بھی ہوا ہے۔ اس نے بتایا کہ جہیز کی رقم نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ میں کسی طرح اپنے بچوں سمیت گھر والوں کے ساتھ باہر نکل آئی ہوں لیکن جب تک مجھے انصاف نہیں ملتا میں حکومت اور انتظامیہ سے انصاف کی التجا کرتی رہوںگی ۔

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *