ایمان والوں کو طاقتور اور مضبوط امت بن کر زندگی گزارنی چاہیے : مفتی عفان منصور پوری

نوادہ (اے بی این ایس)نوادہ ضلع کے تحت تکیہ محلہ پر واقع قاسم العلوم بہت ہی کم مدت میں اچھے حافظ قرآن تیّار کیئے۔ لگ بھگ 40 حفاظ کرام کی دستار بندی اللہ والوں کے دست مُبارک سے کی گئی۔ مفتی عفان منصور پوری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایمان والوں کو طاقتور اور مضبوط اُمت بن کر زِندگی گزارنی چاہیئے۔مولانا افضل استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند نے اپنے صدارتی خطاب میں میں کہا کہ دین و اسلام اور دینی تعلیم ہمیں اس بات پر آمادہ کرتا ہے کہ سماج میں ہم محنت و کوشش کریں حلال کمائیں کسی پر ظلم نہ کریں ہم ایک ہو کر زندگی گزاریں اور سارے انسانوں کے لئے ہم ہمدرد بن کر زندگی گزاریں بر خلاف دو سری تعلیمات ان چیزوں پر انسان کو آمادہ نہیں کرتی ہے، مفتی محمد عفان منصورپوری شیخ الحدیث جامعہ مسجد امروہہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام کلاموں میں سب سے بہتراور احسن اور اچھا کلام اللہ تبارک و تعالی کی کتاب ہے لیکن کتنے افسوس کی بات ہے قرآن پڑھنے والے جن کو قرآن پڑھنا آتا ہے وہ بھی اپنا لگاؤ قرآن سے نہیں رکھتے اور سالوں سال رمضان کے علاوہ کبھی بھی قران کی تلاوت نہیں کرتے ہیں صرف اور محض ان میں قرآن کی تلاوت کرنا کمال نہیں ہے بلکہ کمال اور بہتر اور افضل یہ ہے کہ کہ قرآن سے سے لگاؤ پیدا کرتے ہوئے عقیدت و محبت پیدا کرتے ہوئے قرآن کی روزانہ کچھ نہ کچھ تلاوت ہم کریں اس کانفرنس کا حقیقی پیغام یہ ہے کہ ہم اہل ایمان کو قرآن سے حقیقی لگاؤ اور محبت پیدا ہو جائے حضرت مولانا مفتی محمد اسجد قاسمی ندوی شیخ الحدیث جامعہ امدادیہ مرادآبا اپنی تقریر میں بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہےقوی مو من کمزور مومن سے افضل اور بہتر ہے مسلمانوں کو جسمانی اعتبار سے بھی ایمانی اعتبار سے بھی عقیدے کے اعتبار سے بھی اعمال کے اعتبار سے بھی ہر اعتبار سے مضبوط ہونا چاہیے ایک لمبی مدت گزر چکی ہے ہمارے کمزوری اور لاغری پر اور ہم کم اپنی کمزوری پہ بھروسہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں ہم جس خدا کو مانتے ہیں جس قرآن پراور نبی پر ایمان لائے ہیں وہ ہمیں کبھی بھی اپنی کمزوری پر قناعت کر کے بیٹھنے کو پسند نہیں فرماتا ہمیں طاقتور امت بن کر زندگی گزارنی ہوگی یہ ہماری ایمانی اخلاقی ہرا عتبار سے ہماری ذمہ داری بنتی ہے حضرت مولانا مفتی محمد اسرائیل قاسمی مہتمم مدر سہ قاسم العلوم نوادہ مولانا مفتی جو کہ مدرسہ ہذا کے اول طالب علم نے بھی خطاب کیا 40 حفاظ کرام کے سروں پر دستار فضیلت حفظ قرآن علماء کرام کے ہاتھوں باندھا گیا پہلی نشست بعد نماز عصر تا مغرب ہوگی نظامت کی ذمہ داری مولانا جاوید منظر نے انجام دیا جبکہ دوسری نشست بعد نماز مغرب تا دس بجے شب ہو اور نقابت کا فریضہ مولانا منیر الدین قاسمی نے بحسن و خوبی انجام دیا مدرسہ ہذا کے صدر معلم مولانا طیب قاسمی نے تعارف مدرسہ پیش کرتے ہوءے بتایا کہ ماہ اگست 2000میں مدرسہ کا قیام عمل میں آیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع نوادہ کے تمام اءمہ مساجد تمام علمائے کرام ملی سیاسی سماجی مذہبی رہنما و دانشور اور ملت کے تمام افراد جلسے دستاربندی میں ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوکر فارغین حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کی اور علمائے کرام کے ایمان افروز بیانات سے ایمان تازہ کیا باہر سے آنے والے تمام حضرات کے لیے طعام و قیام کا نظم اور خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام کیا گیا تھا۔اِس موقع پر مولانا نوشاد زبیر ملک ،مفتی عنایت اللہ قاسمی،پروفیسر عتیق الرحمن،حاجی شمع،حافظ نوشاد وغیرہم پیشِ پیشِ نظر آئے ۔۔

About awazebihar

Check Also

علم کے ساتھ عمل کی بھی ضرورت ہے:مفتی شمیم صاحب قاسمی

اللہ کا کرم ہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پو،پٹنہ میں ظاہری اور باطنی ہرطرح کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *