بہار کے ملحقہ مدارس میں مجالس انتظامیہ کی تشکیل کے لیے ہدایات جاری

مدارس میں انتظامیہ کی تشکیل کے لئے ضابطہ کے مطابق مدرسے کے صدر مدرس کی جانب سے کم از کم 15 روز قبل عوام الناس کو بذریعہ نوٹس انتخاب کی تاریخ مقام انتخاب (احاطہ مدرسہ) کی اطلاع دی جائے گی ۔ اس انتخاب میں مدرسے سے متصل آباد و مقامی افراد ہی شامل ہوں گے ۔
عوام الناس کی متفقہ رائے سے جس شخص کو میٹنگ کی صدارت کیلئے منتخب کیا جائےگا وہی شخص اس میٹنگ کی صدارت کریں گے اور اسی نشست میں کمیٹی کے صدر اور سکریٹری کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ صدر مدرس یا نمائندہ مدرس صدر اور سکریٹری کیلئے منتخب نہیں ہوں گے۔ صدر اور سکریٹری عطیہ دہندگان (Donor) ہی ہو سکتے ہیں ۔ان میں اگر کسی ایک نے مدارس کو زمین کا عطیہ دیا ہے اور دوسرے نے نہیں تو ایسی صورت میں دوسرے کو مالی عطیہ دینا لازمی ہوگا اوروہ مالی رقم کم از کم دس ہزار روپے (10,000 ) ہوگی ۔
صدر سکریٹری کے علاوہ دو گارجین ممبران کا انتخاب عمل میں آئے گا ۔ جن کے اولادوں میں (بیٹا، بیٹی، پوتا ، پوتی،ناتی ،نتی،یا بھتیجہ وغیرہ ) مدرسہ میں زیر تعلیم ہوں۔
(6) کل آٹھ افراد پر مشتمل انتظامیہ کی تشکیل کے کاغذات مع کاغذی شواہد دفتر مدرسہ بورڈ کو برائے منظوری موصول کرائی جائے گی ۔موصلہ کاغذات اور کمیٹی کی تشکیل سے تعلق سرکاری ضابطہ کی پاسداری پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد مدرسہ بورڈ متعلقہ ضلع ایجوکیشن افسر سے کمیٹی کی مقامی جانچ کراکر جانچ افسر کی مناسب رائے کے ساتھ واضح جانچ رپورٹ طلب کرے گی اور کمیٹی کو منظوری دے گی، کمیٹی میں بورڈ نمائندہ کی حیثیت سے متعلقہ ضلع کے ضلع ایجوکیشن افسر نامزد ہوں گے۔
منظور شدہ کمیٹی کی مدت کار3 سال ہوگی۔ مدت کا تعین مکتوب جاری ہونے کی تاریخ سے ہوگا۔

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *