جگدانند سنگھ اپنے عہدے پر واپس نہیں آئیں گے: شیوانند تیواری

پٹنہ ، 19 نومبر (اے بی این ایس)۔ آر جے ڈی کے بہار ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے بارے میں آر جے ڈی کے سینئر لیڈر شیوانند تیواری نے کہا ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ جگدانند سنگھ اپنے عہدے پر واپس نہیں آئیں گے۔ گذشتہ کچھ مہینوں سے جگدانند سنگھ جس طرح سے کھڑے ہیں اس سے صاف ہے کہ وہ پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدے پر اب سرگرم نہیں رہیں گے ۔ حالانکہ یہ لالو یادو کو فیصلہ لینا ہے کہ آگے جگدا نند سنگھ کے بارے میں کیا سوچا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر گذشتہ چند مہینوں میں دیکھا جائے تو جگدانند سنگھ پارٹی سے دور ہو چکے ہیں۔ سب سے پہلے ان کے بیٹے سدھاکر سنگھ نے پارٹی سے ناراض ہو کر وزارتی عہدہ چھوڑ دیا۔ اس کے بعد سے جگدانند سنگھ کی پارٹی میں سرگرمی بھی کم ہو گئی ہے۔ اس سے صاف ہے کہ وہ دوبارہ ریاستی صدر کا عہدہ نہیں سنبھالیں گے۔ تیواری نے کہا کہ ان کے اور جگدانند سنگھ کے درمیان کئی معاملات پر اختلافات رہے ہیں۔ ایسے بہت سے معاملات تھے جن پر وہ متفق نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو ریاستی صدر بنایا جانا چاہئے جس کی سوچ تیجسوی یادو سے ملتی ہو۔ عبدالباری صدیقی ایک ٹیسٹ کھلاڑی ہیں ، وہ بھی طویل عرصے سے لالو یادو کے ساتھ رہے ہیں۔ وہ تیجسوی یادو سے پیار کرتے ہیں اور تیجسوی یادو بھی ان کا احترام کرتے ہیں۔ ایسے میں ہمیں نہیں لگتا کہ عبدالباری صدیقی کو ریاستی صدر بنانے میں کوئی اعتراض ہونا چاہیے۔

About awazebihar

Check Also

مولانا کلیم صدیقی ڈیڑھ سال بعد جیل کی سلاخوں سے باہر آئے

نئی دہلی : مولانا کلیم صدیقی کو بالآخر ڈیڑھ سال بعد جیل سے رِہائی مل ہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *