ضرورت کے مطابق انجینئر اور ورکرزکی بحالی کرائیں

پٹنہ 19نومبر(اے بی این ایس )وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے 1 انے مارگ واقع ’سنکلپ‘ میں عمارت تعمیرات محکمہ ، سڑک تعمیرات محکمہ اور رورل ورکس محکمہ کے ذریعہ مینٹننس اور مرمت کے بارے میں پرزنٹیشن کے توسط سے ایکشن پلان، طریقہ کار،ضروری افرادی قوت وغیرہ کے حوالے سے تفصیلی معلومات دی گئی۔میٹنگ میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کے بہترمینٹننس اوراستعمال بہت ضروری ہے۔ مینٹننس اپنے محکمے کے ذریعہ ہی کرائیں، اس کے لیے جتنے انجینئر اور ورکروں کی ضرورت ہو، ان کی بحالی کرائیں۔ مینٹننس اور مرمت پر عمل درآمد کے لیے بنائے گئے ضابطوں کا صحیح طریقے سے مطالعہ کریں۔ جو پالیسی بنائی جائے وہ بہتر اور واضح ہونی چاہیے۔ سرکاری عمارتوں کے مینٹننس کا مطلب یہ ہے کہ پورے احاطے کی بہتر صفائی کے ساتھ ساتھ لگائے گئے درختوں اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور عمارتوں کی حفاظت اور تمام چیزیں ترتیب سے رکھی جائیں۔ اس سے عمارت خوبصورت نظر آئے گی۔ انجینئر تعمیر کے ساتھ ساتھ مینٹننس پر خصوصی توجہ دیں۔ زمینی طور پر بھی معائنہ کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں نے ریاست میں کئی ’آئیکن بلڈنگ‘ تعمیرکرائی ہیں۔ راجگیرمیں بین الاقوامی کنونشن سنٹرتعمیر کرایا گیا ہے۔ پٹنہ میں سردار پٹیل بھون، بہار میوزیم اور سمراٹ اشوک کنونشن سینٹر کو بہت بہتر بنایا گیا ہے۔ سب کا مینٹننس بھی بہتر طریقہ سے ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ پولیس میں الگ الگ کارپوریشن بنا کر عمارتوں کی تعمیر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ رورل ورکس محکمہ اور سڑک تعمیرات محکمہ کی طرف سے بہتر سڑکیں اور پل ، پلیوں کی تعمیر کرائی گئی ہے۔ ہم لوگوں کا مقصد صرف بہتر سڑکیں اور پل پلیا تعمیرا کرانا ہی نہیں ہے بلکہ اس کا مینٹننس بھی ا تناہی ضروری ہے۔ بہتر سڑکوں سے لوگوں کی آمدورفت آسان ہو جاتی ہے اور لوگ بھی محفوظ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چیز بہتر بنائی جائے اور اس کی دیکھ بھال کی جائے تو ہر جگہ اس کی تعریف کی جاتی ہے اور جو لوگ اسے بناتے اور منٹین رکھتے ہیں ان کی بہت تعریف کی جاتی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ کے ذریعہ مینٹننس کروانے سے اخراجات میں بھی کمی ہوگی اور لوگوں کو ملازمت اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ہر گھر تک نل کا پانی پہنچایا گیا ہے۔ ہر گھر تک پکی گلی نالی تعمیر کی گئی ہے۔ اس کا مینٹننس بھی مسلسل کیا جائے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی ہمیشہ میسر رہے۔میٹنگ میں فائننس، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری عامر سبحانی، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر وویک کمار سنگھ، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر چیتنیے پرساد، محکمہ سڑک اور محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتئے امرت، محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر دیپک کمار سنگھ، رورل ورک محکمے کے سکریٹری مسٹر پنکج کمار پال، تعلیم کے سکریٹری مسٹر اسنگوا چوا آئو، وزیر اعلی کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار ،عمارت تعمیرات محکمہ کے سیکریٹری مسٹر کمار روی، وزیر اعلیٰ کے اوایس ڈس مسٹر گوپال سنگھ، بہار میڈیکل انفراسٹرکچر کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر، مسٹر دنیش کمار اور دیگر اعلیٰ افسران اور انجینئر موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *