پٹنہ یونیورسٹی طلبا یونین الیکشن کے دوران کئی راؤنڈ فائرنگ کے باوجود ووٹنگ مکمل‘ نتائج کا اعلان باقی

پٹنہ : (اے بی این ایس ) پٹنہ یونیورسٹی میں آج طلبا یونین الیکشن کے پیش نظر ووٹنگ ہوئی، لیکن اس درمیان گولی باری اور پتھراؤ کے واقعات سے طلبا و طالبات میں دہشت کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ کئی راؤنڈ فائرنگ ہونے کی خبر ملتے ہی اعلیٰ افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ پولیس کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی احاطہ کے باہر پیش آیا ہے۔ حالانکہ کچھ ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل رہی ہیں جس میں صاف پتہ چل رہا ہے کہ فائرنگ کالج کیمپس کے اندر ہوئی ہے۔موصولہ خبروں کے مطابق طلبا یونین الیکشن کے پیش نظر ووٹ کرنے پہنچے طلبا و طالبات میں اس وقت دہشت اور افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب کالج احاطہ کے اندر کئی راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کرنے کا الزام ہاسٹل میں رہنے والے ہی کچھ طلبا پر لگ رہا ہے۔ پولیس افسران نے اس معاملے میں اپنی تحقیقات شروع کر دی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ پٹنہ یونیورسٹی میں طلبا یونین الیکشن کے پیش نظر حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ طلبا و طالبات کو ووٹنگ میں کسی طرح کی دقت پیش نہ آئے، اس کے لیے پولیس افسران حالات پر گہری نظر رکھ رہے ہیں۔ حالانکہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد سیکورٹی انتظامات کو لے کر کچھ سوال ضرور کھڑے ہوئے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ فائرنگ واقعہ میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے فوری طور پر جائے واقعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول میں کیا اور ووٹنگ جاری رہی ۔ انتظامیہ کی مستعدی نے کسی بھی ہنگامے کو ختم کردیا تادم تحریر پر امن ماحول میں ووٹنگ کے بعد گنتی بھی شروع ہوچکی ہے ۔ نتائج کا اعلان دیر رات ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ انتظامیہ بھی الرٹ ہے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نپٹنے کیلئے تیار ہے ۔
انتخابی نتیجے آنے لگے ہیں ۔ بی این کالج سے شیوم بھارتواج جیت گئے ہیں ۔ کامرس کالج میں ہرش وردھن اور شیوم نین جیت درج کرنے میں کامیاب ہوءے ہیں۔ آرٹس کالج کے سنجیو کمار نے جیت درج کی۔ وی این کالج سے ہی جتندر کمار نے جیت درج کی۔ پٹنہ کالج سے اے بی وی پی کی سونالی جتیں۔جبکہ پرینکا کماری مگدھ مہیلا کالج سے کونسلر چنی گئیں ہیں ایم سی سی سے نونکل کماری کونسلر بن گئی ہیں۔ پٹنہ ٹریننگ کالج سے راج کشور جیتے ہیں ۔ مرتنجے کمار پٹنہ لاکالج سے کونسلر عہدے پر بلامقابلہ چنے گئے ہیں ۔ کلا اور شلپا مہا ودھالیہ سے ۱۱۰ ووٹ لاکر جیتو کمار نے جیت درج کی ۔ ادتیہ آلوک نے ۱۲۹ ووٹ لاکر فیکلٹی آف لا کامرس اور ایجوکیشن سے جیت حاصل کی۔پٹنہ کالج سے سلونی کمار کونسلر عہدے پر جیت ہوئی ہے ۔ دھیرج کمار نے بھی اپنی جیت کا پرچم بلند کیا۔ تادم تحریری گنتی جاری ہے ۔دیگر عہدوں کے لئے نتائج کا اعلان باقی ہے ۔

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *