نشہ زندگی کو تباہ کر دیتی ہےاس سے نجات پانے کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے : ڈی ایم

بیگوسرائے ، 20 نومبر (اے بی این ایس)۔بہار کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے حکومت بہار اور ضلع انتظامیہ کے آرٹ ، کلچر اور یوتھ ڈپارٹمنٹ کے مشترکہ زیر اہتمام اتوار کے روز ایک ہاف میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ لڑکوں ، لڑکیوں ، خواتین اور مردوں کی چار کیٹیگری کی اس ہاف میراتھن میں 1040 شرکاء نے حصہ لیا ۔جن میں سے تمام کیٹیگری میں اول ، دوم اور سوم آنے والوں کو نقد انعامات اور ٹاپ ٹین میں چوتھے سے دسویں نمبر پر آنے والوں کو تسلی بخش انعامات دئیے گئے۔ جبکہ باقی تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹ فراہم کر دیے گئے ہیں۔ لڑکوں اور لڑکیوں کی 5 کلومیٹر کی ہاف میراتھن گاندھی اسٹیڈیم سے شروع ہوئی اور کچہری روڈ ، این ایچ سے ہوتی ہوئی ہر ہر مہادیو چوک سے واپس آئی اور اسی راستے سے گاندھی اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی۔جبکہ خواتین اور مردوں کی 10 کلو میٹر ہاف میراتھن الاؤ ایئرپورٹ سے شروع ہوئی اور گاندھی اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی۔ 7:00 اور 7:45 پر شروع ہونے والی اس میراتھن کے سلسلے میں تمام افسران صبح 5 بجے سے ہی سڑک پر آ گئے تھے ۔ لیکن محکمہ صحت نے صرف دو ایمبولینس تعینات کرکے رسمی کارروائی مکمل کی۔ میراتھن کے اختتام پر گاندھی اسٹیڈیم میں دو لڑکیوں کی حالت بگڑ گئی، اس لیے ڈی ایم سمیت تمام عہدیداروں کی موجودگی میں محکمہ صحت کی ٹیم کو دس سے زیادہ مرتبہ اسٹیج سے بلائے ۔ لیکن کوئی بھی موجود نہیں تھے ۔تقسیم انعامات کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم روشن کشواہا نے کہا کہ پروگرام میں توقع سے زیادہ دوڑنے والوں کی شرکت بیگوسرائے کی بیداری کا پیغام دیتی ہے۔ نشے سے نجات پانے کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے کیونکہ کسی بھی قسم کی لت زندگی کو تباہ کر دیتی ہے۔ لوگ شراب پی کر مرتے ہیں ، گھر میں تشدد کرتے ہیں۔ معاشرے کو منشیات سے بچانے کے لیے سب کو آگے آنا چاہیے۔ نوجوانوں اور بچوں کو ہوشیار اور الرٹ رہنا چاہیے ، بری صحبت مستقبل کو خراب کرتی ہے۔ آپ انجینئر ، ڈاکٹر ، آفیسر بن سکتے ہیں ، اس کے لیے آپ کو صحیح سوچ اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہے۔ آنے والے وقتوں میں ہوشیار رہیں کیونکہ آپ کے خاندان ، معاشرے اور ملک کو آپ پر فخر ہے۔ایس پی یوگیندر کمار نے کہا کہ نشہ زہر ہے ، اسے اندر سے کھوکھلا کر کے وقت سے پہلے تباہ کر دیتا ہے۔ آج ہمارا ملک ہندوستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے ، 25 سال بعد ہم ایک ترقی یافتہ ملک بنیں گے ۔سب سے پہلے آپ جس فیلڈ میں چاہیں کام کریں۔ اگر آپ کھیل ، نوکری ، کھیتی باڑی کر رہے ہیں تو اس میں نمبر ون بننے کا نشہ لگائیں۔ پڑھائی میں نمبر ایک اور کتابوں کی لت لگائیں، والدین کی خدمت اور معاشرے کی ترقی کی لت لگائیں۔ اگر آپ خاندان کو منشیات سے پاک کریں گے تو علاقہ ، معاشرہ ، ہمارا بیگوسرائے اور ملک منشیات سے پاک ہو جائے گا۔ نشہ نظم و ضبط کو بھی تباہ کر دیتا ہے جو بچوں اور نوجوانوں کے لیے سب سے ضروری چیز ہے۔ پروگرام کی نظامت رندھیر کمار نے کی اور شکریہ نشانت کمار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف فزیکل ایجوکیشن نے کیا۔

 

About awazebihar

Check Also

مجلس علماء جھارکھنڈ ضلع لاتیہار کا انتخاب عمل میں آیا

صدرمفتی گلزار قاسمی ، نائب صدر مولانا عبد الواجد چترویدی اور جنرل سکریٹر مولانا رضوان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *