پٹنہ، 20 نومبر (اے بی این ایس)۔ پٹنہ یونیورسٹی میں جے ڈی یو کی بڑی جیت پر جے ڈی یو کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے اتوار کے روز کہا کہ پٹنہ یونیورسٹی کے طلبہ یونین انتخابات میں چار سیٹوں پر جے ڈی یو کی جیت وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر نوجوانوں کے اعتماد کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار کے طلباء اور نوجوانوں نے مرکز کی جملہ باز حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔ بہار کے نوجوانوں نے دکھایا ہے کہ انہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر بھروسہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹنہ یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے انتخابات میں جے ڈی یو کی طلبہ تنظیم کو بڑی جیت ملی ہے اور نوجوانوں نے بی جے پی کی اے بی وی پی کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار طلباء اور نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ بہار میں روزگار پیدا ہو رہا ہے اور یہی سب سے بڑی وجہ ہے کہ طلباء اور نوجوان وزیر اعلیٰ نتیش پر بھروسہ کر رہے ہیں۔ پٹنہ یونیورسٹی انتخابات میں نتیش کمار پر اعتماد کی وجہ سے جے ڈی یو کی طلبہ یونین کو بڑی جیت ملی۔قابل ذکر ہے کہ پٹنہ یونیورسٹی میں طلبہ یونین کے انتخابات میں طلبہ جے ڈی یو نے صدر سمیت چار اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

PATNA, NOV 20 (UNI):-JDU National President Lallan Singh addressing a press conference at party office, in Patna on Sunday. UNI PHOTO-52U