تعلیم کی فروغ میں ہر فرد مجاہدانہ کردار اداکرےیہ وقت کی ضرورت ہے:مولانا شمشاد رحمانی

سہرسہ(لطف الرحمن صمدانی علیگ) تعلیمی بیداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر شریعت امارت شرعیہ بہار اڑیسہ و جھارکھنڈ مولانا محمد شمشاد رحمانی نے کہا کہ ہم اورآپ آج جس دور سے گزر رہے ہیں ،اس میں ہمیں مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا ہے ، چاروں طرف سے مسلمانوں کے تشخص، ان کے شعائر اور ان کے اداروں پریلغار ہو رہی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ ساری طاقتیں چاہتی ہیں کہ مسلمانوں کے وجود کو ختم کر دیا جائے ، ان کے دلوں سے مسلمانوں کی ہیبت رعب اور دبدبہ ختم ہو چکا ہے، ہمیں غور کرنا چاہئے کہ ایسا کیوں ہوا، ایسا اس لیے ہوا کہ ہم نے اللہ اور اس کے رسول کے احکام اور ان کے بتائے طریقوں سے گریز کیا ، ہم نے اتحاد و اتفاق کی راہ سے ہٹ کر اختلافات ، نزاعات اور جھگڑوں کی راہ پر چلنا شروع کر دیا.
نائب امیر شریعت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی بنما اٹہری بلاک کے لچھمنیاں میں منعقد تعلیمی بیداری کانفرنس سے اپنے خطبہ صدارت میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے دوری کے سبب ہم آج اسلامی تعلیمات سے دور ہوتے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں آج امت پر آنے والا بڑا سے بڑا حادثہ ہمارے ضمیر کو بیدار نہیں کرتا ، حالانکہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں ، دنیا کے کسی حصہ میں مسلمانوں پر کوئی ظلم ہو تو سارے مسلمانوں کو اس کے لیے بے چین ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دلوں میں شریعت کی عظمت ، اللہ کا خوف ، اس کی خشیت اوراس پر توکل ہونا چاہئے. اس موقع پر انہوں نے کانفرنس کے کنوینر وجیہ احمد تصور کے سمری بختیار پور میں امارت شرعیہ کے ذریعے پارا میڈیکل کے قیام کی مانگ پر جلسہ عام میں اعلان کیا کہ اگر زمین مہیا ہوجائے تو پارا میڈیکل کالج کا قیام عمل میں آجائے گا. اس موقع پر مفتی امارت شرعیہ مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی، دارالعلوم دیوبند وقف کے استاد مفتی محمد نوشاد نوری قاسمی، کلکتہ سے تشریف لائے مولانا محمد سہراب عالم اور مفتی محمد حسین احمد قاسمی نے بھی تعلیم اور اصلاح معاشرہ پر پرمغز تقریریں کی جبکہ قاری فہیم پیہناوی، فیصل رشیدی ،مذکر کمال، جاوید اختر اور ساحل عمر کی نعتیہ شاعری سے کانفرنس میں چارچاند لگ گیا..
کانفرنس کے کنوینر وجیہ احمد تصور نے نائب امیر شریعت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی کو شال اور گلدستہ پیش کر ان کا استقبال کیا اور خطبہ استقبالیہ پیش کیا. پروگرام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تعلیمی بیداری کانفرنس لچھمینیاں بنمابلاک سہرسہ میں منعقد ہوا تعلیمی بیداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی سعیدالرحمن قاسمی مفتی امارت شرعیہ بہار اڑیسہ و جھارکھنڈ نے کہا ہےکہ زندہ قوم کی مثال یہ ہے کہ وہ قوم تعلیم اور تعلیمی ادارے سے محبت رکھتی ہے کیونکہ ہم تعلیم ہی سے نفرت کو محبت میں تبدیل کرسکتے ہیں انہوں نے بڑے دردبھرےانداز میں عوام الناس سے اپیل کی ہےکہ آپ اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم ضرور دلائیں اور اسلامی طرز پہ ادارے بھی قائم کریں تاکہ ہمارا مذہبی تشخص باقی رہے تعلیمی بیداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان فاضل دارالعلوم دیوبند مفتی نوشاد نوری قاسمی استاذ دارالعلوم وقف دیوبند نے کہا ہےکہ ہم سب کو تعلیم کی فکر اوڑھنی ہوگی تب جاکر ہم کامیاب ہوسکتے ہیں ایک دلت سماج کا بچہ جب وہ تعلیم حاصل کرتا ہے تو ایک زمانے تک اسے ذلت بھری نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن علم کی خوشبو نے ایک دن اس دلت سماج کا بچہ کھڑا ہوکر اپنے قوم کو اپنے ہی قلم سے حق دلادیا اس کا باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر ہے اسی طرح ملک عزیز کو آزادی دلانے میں اہم کردار ادا کرنی والی شخصیت جس نے محض سولہ سال کی ہی عمر سے ملک کو انگریزکے ناپاک چنگل سے نکال کی کوشش شروع کردی تھی انہوں نے ایک میگزین نکالا الہلال کےنام سے جسمیں انقلابی تحریری نشر کی جاتی تھی پھر جاکر انہوں نے ایک ایسی قربانی پیش کی کہ یہ ملک آزاد ہوا اس بچہ کا نام ہندوستان کے سب سے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد انہوں نے مزید کہا ہےکہ ہم سب بریلوی دیوبندی جماعت اسلامی میں جو فروعی اختلافات ہیں اسکو خدارا جھگڑے کی شکل نہ دیں بلکہ پیار محبت سے ہر ایک کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہوں مولانا سہراب کلکتوی نے کہا ہےکہ ہم سب قرآن مجید سے رشتہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ہم سب روزانہ قرآن مجید کی ضرور تلاوت کریں اس سے روحانی تازگی ملتی ہے مفتی حسین احمد قاسمی نے کہا ہےکہ وقت کا تقاضا ہےکہ ہم لوگ رسومات بدعات اور اختلافات سے بالکل اجتناب کریں تعلیمی بیداری کانفرنس کا آغاز جامع مسجد مبارکپور کے امام وخطیب قاری برکت اللہ قاسمی نے تلاوت قرآن مجید سے اجلاس کا آغاز کیا جبکہ نظامت کے فرائض انجام دیئے لطف الرحمن قاسمی صمدانی علیگ نے تعلیمی بیداری کانفرنس کو کامیاب بنانے میں افسر احمد،جاوید اختر، فرحان سرور،نوشاد عالم،حافظ محمد گلزار،تنویر عالم،حافظ محمد عمر عالم، ڈاکٹر محمد سونو، ذیشان عارف، قیصر علی فاطمی،سعداللہ صابر ی،حافظ رحمت اللہ،ظریف عالم،محمد مستقیم،محمد سلیمان اس تعلیمی بیداری کانفرنس میں کثیر تعداد میں عوام الناس شرکت کیں خصوصی طور پر حافظ شکیل احمد بادشاہ نگر حافظ فیروز بختیار پور بستی، منہاج عالم، مفتی فیاض جامعی، مفتی ظل الرحمن قاسمی،مولانا مرغوب الرحمن قاسمی، قاری ابرار لچھمینیاں، ماسٹر سلطان احمد، مولانا فیروز نظامی، وغیرہ موجود تھے

 

About awazebihar

Check Also

وائس چانسلر اور سابق رجسٹرار کے کام کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے ریاستی حکومت: نظرعالم

سابق رجسٹرار نے 3 سال میں اپنے  لوگوں کو افسر اور پرنسپل بناکر بے پناہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *