حکومت کی پالیسیوں سے شمال مشرقی خطے کی ہمہ جہت ترقی ہوئی: راجناتھ

نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ شمال مشرق میں حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں نے ‘لوک ایسٹ پالیسی کو ‘ایکٹ ایسٹ پالیسی میں تبدیل کر دیا ہے جس کے نتیجے میں خطہ میں ہمہ جہت ترقی ہوئی ہے اور تمام ریاستیں جنوب مشرقی ایشیائی خطے کی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھا سکتی ہیں۔ مسٹر سنگھ پیر کو گوہاٹی میں فوج اور آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، تریپورہ، میزورم، منی پور کی ریاستی حکومتوں کے ساتھ شمال مشرقی علاقہ کی ثقافتی کونسل کے ذریعہ منعقدہ ایک ‘سیلیبریٹنگ دی کنٹریبیوشن آف انڈیاز نارتھ ایسٹرن ریجن (این ای آر) ٹو نیشن بلڈنگ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پردھان منتری گتی شکتی ماسٹر پلان شمال مشرقی خطے میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کو تیز کرے گا۔ انہوں نے کہا، ‘چاہے سڑک کی تعمیر ہو، ریلوے کی توسیع ہو یا آبی گزرگاہوں کی بہتری ہو، ہم پردھان منتری گتی شکتی کے ذریعے ترقی کی رفتار کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ توانائی کے شعبے میں بھی ہم نے بہت ترقی کی ہے۔ ہندوستان میں ٹیلی کام انقلاب کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے شمال مشرقی ریاستوں کے ہر کونے اور کونے تک آئی ٹی اور ٹیلی کام کی سہولیات کو وسعت دینے کا یقین دلایا۔ وزیر دفاع نے کہا، “اس سے اقتصادی ترقی، اچھی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ شمال مشرق کی نوجوان نسل کی محنتی فطرت اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کی وجہ سے شمال مشرقی خطہ ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے۔‘‘وزیر دفاع نے کہا کہ ‘نیو انڈیا کے تصور کو جرات مندانہ پالیسی اصلاحات، عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور اعلیٰ ترین ہنر سے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم صحت، تعلیم، ماحولیات، کھیل، دیہی ترقی، روزگار اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کے ذریعے شمال مشرق کے ہر شہری کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ ہماری حکومت کے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے نعرے میں شمال مشرق کے لوگوں کی کوششوں کا بہت اہم کردار ہے۔
شمال مشرقی خطے کے بہت سے بہادر جنگجوؤں اور ویراگناوں کی بہادری کو سلام کرتے ہوئے وزیر دفاع نے مغلوں کے خلاف سرائیگھاٹ کی لڑائی میں عظیم کمانڈر لچیت بورفوکن کے ذریعہ آہوم فوج کی قیادت کرنے کو یاد کیا۔
کانفرنس میں آسام، منی پور اور میگھالیہ کے وزرائے اعلیٰ، مشرقی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رانا پرتاپ کلیتا اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

ابھیشیک بنرجی کی مشکلات میں اضافہ ‘ تحقیقات متاثر نہ ہونے کی ہدایت

کلکتہ 29ستمبر (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *