پی یو کو مرکزی حکومت نے سینٹرل یونیورسٹی کا درجہ نہیں دیا: للن سنگھ

پٹنہ (اے بی این ایس) طلبہ جدیوپٹنہ یونیورسیٹی اسٹوڈینٹ یونین کے نومنتخب طلبہ لیڈران کے استقبال کیلئے طلبہ جدیو کے ریاستی صدر نتیش پٹیل صدارت میں تقریب کاانعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پارٹی کے قومی صدر ممبرپارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ ،ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا، سنجئے کمار سنگھ، گاندھی جی ، سابق قانون ساز کاؤنسل کے رکن ریاستی ترجمان ڈاکٹر رنویر نندن ، ہیڈ کوارٹر انچارج جنرل سکریٹری مرتنجئے کمارسنگھ، ترجمان انوپریہ، سمیت بڑی تعداد میں طلبہ لیڈران نے شرکت کی۔ پارٹی کے قومی صدر ممبر پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ نے کامیاب طلبہ لیڈران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل آپ ہی لوگوں کے کندھے پر ہے۔ پٹنہ یونیورسیٹی کو سنٹرل یونیورسیٹی کا درجہ دینے کی مانگ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کی تھی پر انھوں نے اسے نظرانداز کر دیا۔ وزیر اعظم نے 8 سال قبل ہی دو کروڑ روزگار ہر سال دینے کااعلان کیاتھا مگر اب تک 16 کروڑ روزگار کی جگہ پر انھوں نے فوج کی نوکری کو ہی اگنی ویر میں بدل دیا۔ انھوں نے کہا کہ پاٹلی پترا یونیورسیٹی سمیت آپ لوگ سبھی یونیورسیٹی میں انتخاب لڑنے کالائحہ عمل تیار کیجئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے اسے تاریخی جیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سرٹیفکٹ چند طلبہ لیڈران کو نہیں بلکہ پورے پٹنہ یونیورسیٹی کے طلبہ کو ملا ہے۔ کیونکہ اس نتیجہ نے یہ طے کر دیا ہے کہ 2024 میں ملک کو تقسیم کرنے والے عناصر کا صفایا لازمی ہے۔ پٹنہ یونیورسیٹی اسٹوڈینٹ یونین میں سنٹرل بینر کے پانچ میں سے چار عہدوں پر طلبہ جدیو کے لیڈران کی جیت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عام لوگوں کے ساتھ ہی ریاست کے طلبہ نوجوان بھی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے کاموں ،ان کی پالیسیوں، اور اصولوں کے ساتھ ہیں۔ اس سے قبل پٹنہ یونیورسیٹی اسٹوڈینٹ یونین کے نومنتخب صدر آنند موہن، نائب صدر وکرم آدتیہ سنگھ، جوائنٹ سکریٹری سندھیاکماری، خزانچی روی کانت ، کاؤنسل ممبر سنولی راج، ٹوئنکل کماری، ماہرا فاطمہ، دھیرج کمار، اور آدتیہ آلوک کو مالاپہنا کر ور گلدشتہ دے کر استقبال کیا۔ اس موقع پر پٹنہ یونیورسیٹی اسٹوڈینٹ یونین کے سابق صدر موہت پرکاش ، خزانچی کمار ستیم، پٹنہ یونیورسیٹی طلبہ جدیو کے صدر سنی کمار، طلبہ جدیو کے ریاستی نائب صدر پرشانت راج، ہیمانشو شیکھر، شاداب عالم، شیام پٹیل، وغیرہ طلبہ لیڈران بھی موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

بی جے پی کے کہنے پر ریزرویشن کے خلاف عرضی داخل کی گئی: تیجسوی

پٹنہ۔(اے بی این ) نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے بی جے پی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *