ہماچل پردیش میں ای وی ایم کی حفاظت پر سیاسی گھمسان، کانگریس اور بی جے پی آمنے سامنے

شملہ، 21 نومبر ( ایجنسی)۔ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بمپر ووٹنگ کے بعد ای وی ایم کی حفاظت کو لے کر سیاسی گھمسان مچا ہے۔ کانگریس پارٹی کے کارکن کئی حلقوں کے اسٹرانگ رومز کے باہر خیمے لگا کر دن رات پہرہ دے رہے ہیں۔ گھمارویں، دھرم پور اسمبلی حلقہ، ناچن، پاونٹا صاحب اور گگریٹ اسمبلی حلقوں میں ای وی ایم کی حفاظت کے لیے، کانگریسیوں نے اسٹرانگ رومز کے باہر خیموں میں سی سی ٹی وی کیمرے تک نصب کر دیے ہیں۔ ای وی ایم میں گڑبڑی کے خدشے کے پیش نظر کانگریس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔دوسری جانب بی جے پی نے اس پر سخت اعتراض کیا ہے اور ماڈل الیکشن کوڈ کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔بی جے پی لیڈر گنیش دت نے کہا کہ کانگریس نے اسٹرانگ روم کے 200 میٹر کے اندر خیمے لگائے ہیں جو کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کی سیدھی خلاف ورزی ہے، جس کے خلاف بی جے پی الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی جائے گی۔گنیش دت نے پیر کو شملہ میں کہا کہ ہار کا خوف کانگریس کو پریشان کر رہا ہے، جس کی وجہ سے اب اس نے ہمیشہ کی طرح ای وی ایم پر سوال اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی شکست کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے کام کاج کو کٹہرے میں کھڑا کر رہی ہے۔
دوسری طرف ریاستی کانگریس کے نائب صدر نریش چوہان نے کہا ہے کہ رام پور کے دت نگر میں پیش آئے واقعہ کے بعد کانگریس کارکنان کو خدشہ ہے کہ ای وی ایم کی سیکورٹی میں گڑبڑ ہو سکتی ہے۔ اسی لیے کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی کے حوالے سے پہرہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس کی وجہ سے بی جے پی غیر محفوظ کیوں محسوس کر رہی ہے۔ سیکورٹی تمام پارٹیوں کی ہے، اس میں بی جے پی کو کیادقت ہے؟ اگر بی جے پی کے منمیں کوئی چور نہیں ہے تو وہ کانگریس کارکنوں کے ذریعہاس کی حفاظت کرنے پر سوال کیوں اٹھا رہے ہیں۔
واضح ہو کہ 12 نومبر کو ہماچل پردیش کی 68 سیٹوں پر 75.60 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی 08 دسمبر کو ہوگی۔ ای وی ایم کو تمام اسمبلی حلقوں میں بنائے گئے اسٹرانگ رومز میں رکھا گیا ہے۔ مرکزی پولیس اور ریاستی پولیس کے اہلکار سیکورٹی کے لیے اسٹرانگ رومز میں تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ ہر سرگرمی پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
اگر الیکشن کمیشنکے مطابق تین سطحی سیکورٹی کے گھیرے میں بند ای وی ایم پر پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا۔ گنتی کے دن تک اسٹرانگ روم میں ای وی ایم سخت حفاظتی انتظامات میں رہیں گے۔ سیکورٹی کے پیش نظر اسٹرانگ روم کے باہر 50 سے زائد جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ الیکشن آبزروراور انتخابی اہلکار سیکورٹی انتظامات کو مسلسل چیک کرنے کے لیے اچانک معائنہ بھی کر رہے ہیں۔

About awazebihar

Check Also

منی پور میں دیہات پر حملہ، 25 دہشت گرد گرفتار، سیکورٹی سخت

امپھال، 29 مئی (یو این آئی) مسلح دہشت گردوں نے پیر کو منی پور کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *