آرجے ڈی دفتر میں متعدد وزراء نے عوامی مسائل سن کر حل کی یقین دہانی کرائی

پٹنہ (اے بی این ایس) راجد کے ریاستی دفتر میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کے خیالات کے مطابق ’’شنوائی ‘ ‘پروگرام کاآغاز محصولات اور اصلاحات اراضی اور گنا صنعت کے وزیر آلوک کمار مہتا اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر محمد اسرائیل منصوری نے عوام سے متعلق پارٹی کے لیڈر ،کارکنان اور عام لوگوں کے ذریعہ حاصل تحریری مسائل کا چستی کے ساتھ حل کرنے کی سمت میں پہل کیلئے سماعت کی گئی اور متعلقہ محکمہ جات کو ضروری کارروائی کیلئے ہدایت دی گئی۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں عوامی مسائل کے حل کیلئے لوگ آئے اور تحریری درخواست دی۔ پروگرام دن کے ایک بجے سے تین بجے تک چلا۔ جس میں تقریباً دو سو مختلف محکمہ جات کے ساتھ ساتھ محصولات اور اصلاحات اراضی اور انفارمیشن ٹکنالوجی محکمہ سے متعلق درخواستین آئیں۔ ان لوگوں کے مسائل کو دونوں وزاء نے غور سے سنا اور اس پر فوری کارروائی کیلئے ٹیلی فون اور تحریر میں رہنما ہدایت سے متعلق محکمہ کے مختلف اضلاع کے افسران کو ہدایت دی گئی۔ اس موقع پر محصولات اور اصلاحات اراضی اور گنا صنعت کے وزیر آلوک کمار مہتا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں مہاگٹھ بندھن حکومت نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کے ذریعہ پڑھائی، لکھائی، کمائی، دوائی، سینچائی، شنوائی اور کارروائی کے تئیں جو حلف حکومت کا ہے اسے پورا کرنے کیلئے ہم سبھی پرعزم ہیں۔ بہار کی عوام نے جو اعتماد مہاگٹھ بندھن پر کیا ہے اس بھروسے کو تیجسوی یادو کی قیادت میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے راجد یقینی طور پر قائم ہے۔ہمارا عزم ہے کہ بہار میں عام لوگوں کے مسائل جلد سے جلد حل ہوں اس سمت میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور سلسلہ لگاتار جاری چلے گا۔ اس موقع پر انفارمیشن ٹکلنالوجی کے وزیر اسرائیل منصوری نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن حکومت مضبوطی کے ساتھ عوام کے مدعے کو حل کرنے کے تئیں پرعزم ہے اور آج سماعت پروگرام کےتوسط سے لوگوں کے مسائل کو بھی سن کر حل کیا۔ اس موقع پر ریاستی نائب صدر سریش پاسوان، سوبھا پرکاش کشواہا، ریاستی ترجمان اعجاز احمد، ریاستی تنظیمی جنرل سکریٹری راجیش یادو، ریاستی جنرل سکریٹری مدن شرما، محمد فیاض عالم کمال، بلی یادو، انجینئر اشوک یادو، دیوکمار ، ڈاکٹر پریم کمار گپتا،دیوکشن ٹھاکر، راجیش پال، نربھئےامبیڈکر، پرمود کمار رام، اروند کمار سہنی، نندو یادو، ساریکا پاسوان، چندیشورپرساد سنگھ، چندرشیکھر پرساد سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *