پٹنہ(اے بی این ایس)جماعت اسلامی ہند بگ سیٹی پٹنہ ،الشفا بلڈ ڈونرس کلب اور پرتھما بلڈ سنٹر کے مشترکہ زیر اہتمام اتوار کو نیوراقع مولانا آزادکالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالاجی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ میں طلبا نے انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر خون کاعطیہ کیا۔ان میں سے کچھ ایسے نوجوان بھی تھے جو پہلی بار خون کا عطیہ کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ دوسروں کی زندگی بچانے اور ضرورت کے وقت کام آنے کے لئے لوگوںکو خون کا عطیہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ وققے وقفے سے خون کا عطیہ کریں۔خون کا عطیہ کرنے والوںمیں مجاہد الاسلام، مدثر شمیم، محمد شہباز خان اور ایس ایم فیروز عالم شامل ہیں۔بلڈ ڈونرس کو کیپ، شرٹ اور سرٹیفیکٹ سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر الشفا بلڈ ڈونرس کلب کے صدر ڈاکٹر عباس مصطفیٰ نے کہا کہ وہ 2005 سے وقفے قفے سے مختلف مقامات پر بلڈ ڈونیشن کیمپ انعقاد کرتے آرہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ بلڈ ڈونیشن میں نوجوان آگے آئیں۔پرتھما بلڈ سنٹرکے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر نیرج کمارنے کہا کہ بلڈ ڈونیشن کے تئیں لوگوںکو بیدار کئے جانے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو یہ اندیشہ لاحق رہتا ہے کہ بلڈ ڈونیشن سے ان کے خون کی مقدار کم ہو جائے گی جبکہ ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ انسان کے جسم میں پانچ سے چھ لیٹر خون ہوتا ہے جس کی لائف صرف 120 دن ہوتی ہے ۔ اس کے بعد وہ چنج ہو جاتا ہے۔ ایک سو بیس دن کے بعد خود بخود خون کے ضائع ہو جانے سے بہتر ہے کہ اسے ضرورت مندوں کے لئے ڈونیٹ کر دیا جائے۔ جماعت اسلامی ہند، بگ سیٹی پٹنہ کے ناظم قمر وارثی نے کیمپ کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے طلبا و طالبات سے بہ نفس نفیس بلڈ ڈونیٹ کرنے کی اپیل کی جس پر کئی طلبا نے لبیک کہا اور بلڈ ڈونیٹ کیا۔ الشفا بلڈ ڈونرس کلب کے سکریٹری ڈاکٹر محمد فہیم الدین نے کیمپ کے انعقاد پر اللہ کا شکر ادا کیا نیز مولانا آزادکالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالاجی کے سکریٹری شفیع مشہدی اور ڈائرکٹر ڈاکٹر اسیم کمار ، استاد معظم عالم اور پرتھما بلڈ سنٹرکے بہار کوآرڈینیٹر پنکج کمار کا ان کے تعاون کے لئے ممنونیت کا اظہار کیا۔انہوں نے شہزاد رشید، حافظ غلام سرور ندوی، ریحان عمر، میر شاد احمد خان اور محمد آرزو سمیت ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کیمپ کے انعقاد میں سرگرم رول ادا کیا۔
