پٹنہ (اے بی این ایس) حکومت اور عوام کے درمیان راست طور پر سنواد قائم کرنے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر جدیو کے ریاستی دفتر میں ہونے والے ’کارکنان کے دربار میں معزز وزراء ‘ پروگرام میں منگل کو حکومت بہار کی فوڈ اور صارفین تحفظ محکمہ کی وزیر لیسی سنگھ اور اقلیتی فلاح محکمہ کے وزیر محمد زماں خان شامل ہوئے اور مختلف حلقہ سے آئے لوگوں کے مسائل کو سن کر ان کاحل کیا۔ متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری لوک پرکاش سنگھ بھی موجود رہے۔
کارکنان کے دربار میں معزز وزراء پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اقلیتی فلاح محکمہ کے وزیر محمد زماں خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کام بول رہا ہے اور عوام سمجھ چکی ہے کیوں اور کیسے ان کو انتخاب جیتانا ہے۔ اس معاملے میںعوام متحد ہوچکی ہے۔ ہم لوگ پارٹی کے ایک کارکن ہیں اور مضبوطی سے پارٹی کیلئے کام کررہے ہیں۔ گذشتہ دنوں میں گیا میں تھا۔ 24 تاریخ سے دوبارہ جارہا ہوں اور وہاں چار دن رکوں گا۔ محمد زماں خان نے کہا کہ گوپال گنج میں اے آئی ایم آئی ایم نے 12 ہزار ووٹ کاٹے ہیں ان کو عوام سمجھ چکی ہے اور آپ اور ہم بھی سمجھ رہے ہیں۔ کچھ بولنے اور بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ سب کوئی ان کو ایک طرف بھگادیں گے۔ کڑھنی میں کوئی فرق نہیں پڑنے والاہے۔ ہاں کوئی بھی انتخاب لڑتا ہے تو ہزار دوہزار ووٹ کاٹ ہی دیتا ہے۔ لیکن کڑھنی میں ہم لوگ انتخاب جیت رہے ہیں۔ ایک طرف ہمارے وزیر اعلیٰ کاکام بول رہا ہے دوسری طرف بھاجپا کا جو کردار ہے کام کرنے کا جو طور طریقہ ہے ملک و ریاست کو بربادی کے جس راستے پر لے جانا چاہتی ہے وہ سب عوام سمجھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید بھاجپا پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ان کا ایک ہی مدعہ ہے ان کو سیٹ چاہئے۔ آپ بھی جانتے ہیں کہ انھیں نہ ملک سے مطلب ہے نہ ریاست سے مطلب ہے۔ وہ لوگ صرف جملے بازی کرتی ہے۔ اس لئے جملے باز ی سے عوام کاااعتماد ان سے اٹھ گیا ہے۔ہمارے وزیر اعلیٰ نے جو وعدہ کیا تھا اس کے مطابق ترقی دی اور آج بھی ہورہی ہے۔ آگے بھی ہم لوگ صرف ترقی کی بات کریں گے۔ فوڈ اور صارفین تحفظ کی وزیر لیسی سنگھ نے کہا کہ کڑھنی اسمبلی حلقہ میں ہورہے ضمنی انتخاب میں مہاگٹھ بندھن حمایت یافتہ امیدوار منوج کمار کشواہا کی جیت یقینی ہے۔ وزیر لیسی سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہم خواتین کو نئی زندگی دی ہے اور مضبوط کیا ہے اس لئے ہم خواتین کا فرض ہے کہ ایک ہوکر منوج کمار کشواہا کے حق میں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ بہار کی خواتین کا وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب جھکاؤ ہے بہار میں خواتین وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ کئے گئے کاموں کو لے کر وقف ہیں۔
اس لئے کڑھنی انتخاب میں مہاگٹھ بندھن کی جیت یقینی ہے۔ اس میں کوئی اگر مگر کی گنجائش نہیں ہے۔ لیسی سنگھ نے کہا کہ آج پولس میں خواتین کو ریزرویشن اور خاتون بٹالین کے قیام سے خواتین میں نیا اعتماد قائم ہوا ہے۔ آج بہار میں خواتین پولس کی تعداد پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ جو مرد حاکم سماج میں مضبوطی کی جیتی جاگتی میثال ہے۔
