Breaking News

ریاست کی دیہی سڑکوں کا بہترتحفظ انتہائی ضروری : نتیش

پٹنہ، 22 نومبر (اے بی این ایس )وزیر اعلیٰ نتیش کمارکے سامنے دیہی ورکس محکمہ کے ذریعہ 1، انے مارگ واقع’سنکلپ‘ میں دیہی سڑکوں کی مینٹننس پالیسی کے بارے میں ایک پرزنٹیشن دیا گیا۔دیہی ورکس محکمہ کے سیکریٹری مسٹر پنکج کمار پال نے بہار دیہی سڑک محکمہ جاتی مینٹننس پالیسی کے بارے میں پرزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے میٹننس پالیسی کے ایکشن پلان،عہدوں کے نکالے جانے، مشین پلانٹ کے سامان کی فراہمی، مینٹننس پالیسی کا طریقہ کار اور انجینئروں اور اہلکاروں کی ماموری اور ذمہ داریاں، کام کے معیار کو یقینی بنانے کے انتظامات، کاموں کی کڑی نگرانی کو یقینی بنانے وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی دیہی سڑکوں کامینٹننس کا کام صرف محکمہ سے کروائیں، اس کے لیے جتنے انجینئر اور ورکر کی ضرورت ہے، ان کی بحالی کا کام کریں۔ محکمہ کے ذریعہ جو مینٹننس پالیسی بنائی جائے وہ بہتر اور واضح ہو۔ محکمہ سڑکوں کی تعمیر اورمینٹننس کے لیے دو الگ الگ ونگز بنائے۔ دونوں ونگ اپنی اپنی ذمہ داریوں سے کام کریں گے تو بہتر سڑکیں بھی تعمیر ہوں گی اور سڑکوں کا مینٹننس بھی ہو گا۔ تعمیراتی کام میں مصروف ونگ اگر بہتر ورک پلان کے ساتھ کام کرے گا تو کام کا معیار بہتر ہوگا۔ تعمیر کے ساتھ ساتھ مینٹیننس ونگ راستوں کا م موثر طریقے سے معائنہ کرکے بہتر مینٹننس کرے گا تو ہر جگہ اس کی تعریف کی جائے گی۔ مینٹننس پالیسی کو بہتر طریقے سے نافذ کیا جائے گا تو ملک کی دیگر ریاستیں بھی اسے اپنائیں گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں ہم لوگوں کے ذریعہ بہتر سڑک اور پل پلیوں کی تعمیرکرائی گئی ہے ۔ ہم لوگوں کا مقصد صرف بہتر سڑکیں اور پل ،پلیوں کی تعمیر کرانا ہی نہیں بلکہ اس کا بہتر مینٹننس بھی اتناہی ضروری ہے۔ بہتر سڑک ہونے سے لوگوں کی آمدو رفت آسان ہو تی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے مینٹننس کر نے سے اخراجات کمی آئے گی اور لوگوں کو نوکری وروزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بہتر تعمیر کرانے اور ان کو مینٹن رکھنے پر انجینئروں کی بہت تعریف کی جاتی ہے اور انہیں علاقے میں بہت عزت ملتی ہے۔
میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری عامر سبحانی، محکمہ مالیات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، دیہی ورکس محکمہ کے سکریٹری مسٹر پنکج کمار پال ،وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ ، چیف انجینئر مسٹر اشوک کمار مشرا سمیت دیگر سینئر افسران اور انجینئر موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

خورشید احمد کی دبئی میں عزت افزائی

– پی ایل ایف کے بانی اور سیکرٹری خورشید احمد کو دبئی میں ہونے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *