سردار پٹیل کی توہین کرنے میں کانگریس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی: امت شاہ

احمد آباد، 22 نومبر ( ایجنسی)۔ آنند ضلع کے کھمبھات میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر سردار پٹیل کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے سردار پٹیل کی توہین کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ کانگریس نے صرف سردار پٹیل کے نام کا استعمال کیا اور انہیں بھارت رتن دینے میں بھی نظر انداز کیا، جسے کوئی بھول نہیں سکتا۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کیوڈیا میں دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ نصب کرکے سردار پٹیل کو حقیقی خراج عقیدت پیش کیا۔گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں، بی جے پی لیڈروں نے منگل کو 93 میں سے 75 اسمبلی سیٹوں کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی۔ اس کے تحت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کھمبھات میں ایک جلسہ عام کیا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے کانگریس کی ناکامی اور بی جے پی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ کانگریس پر طنز کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ کانگریس ہر جگہ بورڈ لگا کر کہتی کہ کانگریس کا کام بولتا ہے، لیکن کانگریس ریاست میں 1990 کے بعدسے اقتدار میں نہیں ہے، پھر یہ کام کون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے گزشتہ 27 سال کے دور حکومت میں ریاست کو بدل دیا ہے۔ شاہ نے غریبی اور بے روزگاری کے لیے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے انتخابات کے وقت کانگریس لیڈروں کی سرگرمی پر بھی طنز کیا اور کہا کہ انتخابات دیکھ کر کانگریس لیڈر نئے نئے کپڑے سلا کر کے تیار ہو گئے ہیں۔اپنی تقریر میں شاہ نے آرٹیکل 370، ایودھیا میں رام مندر اور تین طلاق کے مسئلہ پر نریندر مودی حکومت کی کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔ ملک بھر میں عقیدے کے مراکز کامودی حکومت کےذریعہ کی تزئین کاری کا ذکر کیا۔ کشمیر میں اڑی واقعے کے بعد سرجیکل اسٹرائیک کا ذکر کیا۔ شاہ نے کہا کہ اگر مرکز میں دوسری حکومتیں ہوتیں تو کیا یہ ممکن ہوتا؟ کانگریس دور کی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرفیو اور جرائم ان کا تحفہ ہیں۔ دوارکا میں انہدام کی کاروائی کے بارے میں شاہ نے کہا کہ وہاں غیر قانونی مزاروں کے ذریعے تجاوزات کا کھیل شروع ہوا تھا، جنہیں بروقت زمین دوز کر دیا گیا۔ کانگریس کے غریبی ہٹاو¿ نعرے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے صرف نعرہ دیا اور اگر اس نے اس علاقے میں کام کیا ہوتا تو نریندر مودی حکومت کوملک کی 80کروڑ عوام کو کورونا کے دوران سوا دو سال کے لیے مفت اناج فراہم کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی، ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو سلنڈر دینے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔
شاہ نے کانگریس پر صرف غریبوں کا خون پینے کا الزام لگایا۔ جلسہ عام کے اختتام پر انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ کانگریس کو جیتنے نہ دیں ورنہ فرقہ وارانہ فسادات کا دور دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

About awazebihar

Check Also

ابھیشیک بنرجی کی مشکلات میں اضافہ ‘ تحقیقات متاثر نہ ہونے کی ہدایت

کلکتہ 29ستمبر (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *