شراب بندی فیل،ایک جان کی قیمت صرف پانچ روپے:پشوپتی کمار پارس

حاجی پور(محمد آصف عطا)ضلع کے دیسری تھانے کے مہنار-حاجی پور مین روڈ پر واقع سلطان پور نیا گاؤں 28 ٹولہ کے نزدیک بے قابو ٹرک سے کچل کر ہوئی آٹھ افراد کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ سے ملنے حاجی پور کے ایم پی و مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس پہونچے۔انہوں نے سبھی مہلوک کے گھر والوں کو صبر کی تلقین کی۔اس موقع پر انہوں نے بہار حکومت پر جم کر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سرکار میں ایک جان کی قیمت صرف پانچ روپے ہے۔بہار میں شراب بندی فیل ہے۔بہار میں ہر جگہ شراب مل رہا ہے۔یہ بات چپھی نہیں ہے۔اس موقع پر کئ لیڈران بھی موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

وائس چانسلر اور سابق رجسٹرار کے کام کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے ریاستی حکومت: نظرعالم

سابق رجسٹرار نے 3 سال میں اپنے  لوگوں کو افسر اور پرنسپل بناکر بے پناہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *