پٹنہ، 22 نومبر (یواین آئی )وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 1انے مارگ واقع ’سنکلپ‘ میں کوسی باز آبادکاری پروجیکٹ کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں محکمہ پلاننگ و ڈیولپمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ارونیش چاؤلہ نے پرزنٹیشن کے ذریعے ’بہار کوسی بیسن ڈیولپمنٹ‘ پروجیکٹ کے تحت کیے جارہے کاموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
آبی وسائل محکمہ کے سیکریٹری مسٹر سنجے کمار اگروال، زراعت مویشی و ماہی پروری وسائل کے سیکریٹر مسٹر این سرون کمار، رورل ورک محکمہ کے سیکریٹری مسٹر پنکج کمار پال اوربہار اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹرمسٹر سندیپ کمار آر پودی کلکٹی نے اپنے پنے محکموں کے ذریعہ اس پروجیکٹ کے تحت کئے جانے والے کاموں کی پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کرائی۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوسی سانحہ 2007-08 میں پیش آیا تھا، جس میں ہم لوگوں نے اپنے وسائل سے اس علاقے میں بہت امدادی کام کیے تھے۔ اسی دوران پورے علاقے کے ڈیولپمنٹ کا منصوبہ بنایا گیاتھا، اس پر کام کیا جارہا ہے۔ ہم وہاں جا کر ایک ایک چیزوں کو دیکھتے رہے ہیں، وہاں کیے جارہے تمام کاموں کی معلومات لیتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوسی بازآبادکاری پروجکٹ کے تحت بہت سے کام ہوچکے ہیں، جو بھی کام باقی ہیں ان کو تیزی سے مکمل کریں۔ اس کے لیے وسائل کی کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔میٹنگ میں توانائی و منصوبہ بندی اور ڈیولپمنٹ کے وزیر بیجیندر پرساد یادو، آبی وسائل کے وزیر سنجے کمار جھا، وزیر اعلیٰ کے مشیر انجنی کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل مشیر مسٹر منیش کمار ورما، چیف سکریٹری مسٹرعامر سبحانی، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر وویک کمار سنگھ، محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، منصوبہ بندی اور ڈیولپمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر ارونیش چاولہ، زراعت ،مویشی و ماہی پروری کے وسائل کے محکمے کے سکریٹری مسٹر این سرون کمار،آبی وسائل محکمہ کے سیکریٹری مسٹر سنجے کمار اگروال، رورل ورک محکمہ کے سیکریٹری مسٹر پنکج کمار پال ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار ، بہار اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر مسٹر سندیپ کمار آر پودو کلکٹی موجوتھے۔
