اگنو :سب سے بہتر تعلیمی خدمات انجام دینے والوں میںپٹنہ سنٹرسرفہرست

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)ریجنل ڈائریکٹر ہال میں پریس نمائندگان کی میٹنگ سے خطاب کیا گیا۔ اگنو ریجنل سنٹر کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ابھیلاش نائیک اور ڈاکٹر شالنی دکچھت، ڈاکٹر آصف اقبال، سبھی اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر اور اننت کمار، اسسٹنٹ رجسٹرار میڈیا سے بات چیت کی اور انھیں ریجنل سنٹر کے ساتھ ساتھ یونیورسیٹی کی پہل، کام کاج اور حصولیابیوں کے بارے مین جانکاری دی۔ میٹنگ کی شروعات میں ریجنل ڈائریکٹر نے سب سے پہلے اس سال کیلئے سب سے زیادہ تدریسی خدمات اور سماجی کام میں کامیابی کے ساتھ قربانیوں کیلئے پورے ہندوستان میں ریجنل سنٹر کو اول مقام حاصل ہونے کی جانکاری دی۔ میٹنگ کی شروعات میں ریجنل ڈائریکٹر نےسب سے پہلے اس سال کیلئے اچھا کام کرنے والے لوگوں کو ایوارڈ دیا۔ ان میں ارجن رام میگھوال کو بھی ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور کلچرل وزارت حکومت ہند کے ذریعہ ڈاکٹر ابھیلاش نائیک، سینئر ڈویزنل اڈائریکٹر ، ریجنل سنٹر پٹنہ کو اگنو ہیڈ کوارٹر نئی دہلی میں 19 نومبر کو اگنو کی یوم تاسیس تقریب کے دن دیاگیا۔ انھون نے کہا کہ یہ رجسٹرار پروفیسر ناگیشور اور سبھی معاون چانسلروں کی ہدایت کے مطابق ہی ممکن ہوپایا۔ انھوں نے بتایا کہ اگنو ریجنل سنٹر پٹنہ نے جی ای آر میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا۔ ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ابھیلاش نائیک نے مزید بتایا کہ گذشتہ سیشنل امتحان کاکامیاب انعقاد اور تدریسی شکایت کی فوری کارروائی کے سلسلے میں بھی جانکاری دی۔

About awazebihar

Check Also

مرکزی حکومت پورے ملک کی تاریخ ہی بدل رہی ہے : نتیش

پٹنہ،04 مئی:(اے بی این )صوبہ بہار کے پہلے وزیر اعظم مرحوم محمدیونس جی کے یوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *